کاروان ادب کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر اولڈہم میں محفل مسالمہ منعقد

Spread the love


اولڈہم(تجمل گرمانی)کاروان ادب کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کے موقع پر اولڈہم میں محفل مسالمہ ہوئی جس کی صدرات پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید جبکہ میزبانی کے فرائض کاروان ادب کے چئیرمین صابر رضا نے ادا کئے۔کاروان ادب کے چئیرمین صابر رضا نے کہا کہ نبی کریم سے محبت کرنے والے حضرت امام حسین اور اہل بیعت سے بھی محبت کرتے ہیں۔جس کے پاس طاقت ہوتی ہے وہ فرعون بن جاتا ہے اور اللہ تعالی اس کے مقابلہ کے لئے ابراہیم، موسی اور حضرت محمد کو بھیجتے ہیں۔ہمیں سچ کا پیغام پھیلانا چاہئے،رضیہ چودھری نے کہا کہ محرم الحرام ہم سب کے لئے احترام کا مہینہ ہے،اللہ تعالی سب کی حاضری قبول فرمائے، ہم سب افراد کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہیں، تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتی ہوں، عمران خلیل نے کہا کہ شعرا کے کلام سے دلوں کو تسکین ہوئی ہے، کاروان ادب یوکے میں ادب کی تربیت گاہ ہے، ہمیں اپنے بچوں کو ادبی محفلوں میں ساتھ رکھنا چاہئے، طاہر چودھری نے کہا کہ اس بابرکت محفل میں شرکت سعادت ہے، شہدائے کربلہ کی قربانی جبر ، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا پیغام ہے، حضرت حسین کے پیروکار وہ لوگ ہیں جو ظلم کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں، حضرت امام حسین نے جان کی قربانی دے کر اسلام کو زندہ کیا،ہمیں کربلا کا آفاقی پیغام نئی نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔محفل مسالمہ میں نامور شعرا نے بارگاہ رسالت میں نعتیہ کلام اور شہدا کربلا کی یاد میں سلام پیش کیا۔ محفل مسالمہ میں جن شعرا کرام نے منظوم کلام پیش کیا ان میں پروفیسر سعادت سعید، اشتیاق میر، شارق خان، عبدالغفور کشفی، ڈاکٹر فہد حسین، عبداللہ شاہد، سمیعہ ناز، ڈاکٹر عبدالشکور طاہر رفیع،مروت احمد،محبوب الہی بٹ،نغمانہ کنول شیخ، لیاقت علی احد،انورجمال فاروقی،سید عمران کاظمی،غزل انصاری شامل تھے۔محفل مسالمہ میں شرکت کرنے والوں میں طاہر چودھری، موحد حسین، سیف الرحمان، پرویز مسیح،محمد صادق سمیت دئگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں