اولڈھم میں اروحانی محفل بعنوان منگتا مدینہ دا کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

اولڈھم کی ممتاز کاروباری شخصیت اور پنجاب ریسٹورنٹ اولڈھم کے چیف ایگزیکٹو پوپی بھائ نے محرم الحرام کی مناسبت سے آقائے کائنات کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے اولڈھم میں اروحانی محفل بعنوان ؛منگتا مدینہ دا؛ کا انعقاد کیا –

لندن عارف چودھری

جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تعداد نے شرکت کی

– ⁠- پاکستان سے آئے ہوئے انٹرنیشنل نعت خواں قاری شاہد محمود کی خصوصی شرکت – قاری شاھد محمود کے علاوہ برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ثناء خوانوں نے بھی حمد ،نعت اور اہل بیت اطہار کے حضور مرثیے پیش کئے – حمد باری تعالی ،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مرثیوں کا سلسلہ دیر رات تک جاری رھا – روحانی ماحول ،محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لبریز کلام اور حاضرین کا جزبہ دیدنی تھا – اس موقع پر قاری شاھد محمود اور محسن شاہ نے کہا کہ پوپی بھائ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آج عظیم الشان روحانی محفل کا اہتمام کیا خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت قابل ستائش ھے – دیار غیر میں ایسی روحانی محفل کا انعقاد کروانے والے سچے عاشق رسول ہیں – کاروباری شخصیات محسن اعوان اور چودھری منیر نے کہا کہ آقائے کائنات سے محبت و عقیدت کا عملی ثبوت ایسی با برکت محافل کے تواتر سے انعقاد سے ھی ممکن ہے – چودھری شاھد کمبوہ – پرنس نصیب -کونسلر چودھری آفتاب حسین – چودھری ماجد – اور دوسروں کا کہنا تھا کہ ایسی خوب صورت روحانی محفل کروانے پر پوپی بھائ مبارکباد کے مستحق ہیں – میزبان اور کاروباری شخصیت پوپی بھائ نے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ھو گی کہ اس سلسلے کو جاری رکھیں –
روحانی محفل میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو آقائے کائنات کی سوانح حیات پر عمل کرنے بارے آگاہی دینا ہی ہماری زندگی کا اولین مقصد ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں