

مانچسٹر عارف چودھری
جس میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خصوصی انعامات اور لیپ ٹاپ دئیے گئے – مئیر ٹیم سائیڈ کونسلر شبلی عالم -سابق مئیر کونسلر تفہین شریف اور راچڈیل کے سابق مئیر کونسلر شکیل احمد – لیڈز یونیورسٹی کی جین ٹرنر – اور دوسروں کی خصوصی شرکت – سکالر سکول سسٹم کے لندن – برمنگھم – بریڈ فورڈ کے کیمپس ہیں – یہ لیڈز یونیورسٹی کی طرز پر کام کرتا ہے – یہاں پر طلباء کو بزنس مینجمنٹ اور ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے کورسز کروائے جاتے ہیں – اور گھریلو خواتین انکو بھی مختلف قسم کے کورسز کرائے جاتے ہیں سکالر سکول سسٹم برطانیہ بھر میں خصوصی طور پر تعلیم بالغاں میں ایک بہت بڑا نام بنایا ھے – جس کا کریڈٹ اس کے چیف ایگزیکٹو زاھد بھٹی اور انکی ٹیم کو جاتا ہے – سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کے مینجر ثاقب ایوب – پروفیسر ایزینڈو ایریو اور دوسروں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – اور سکالر سکول سسٹم میں مختلف کورسز کے حوالے سے طلباء اور شرکاء کو آگاہ کیا – اس موقع پر مئیر ٹیم سائیڈ کونسلر شبلی عالم -سابق مئیر ٹیم سائیڈ کونسلر تفہین شریف – سابق مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے سکالر سکول سسٹم کے کام کو سراہا اور کہا کہ سکالر سکول سسٹم میں کام کرنے والے اور گھریلو خواتین تعلیم حاصل کرکے اپنا کیرئیر بنا رہیں ھے – روزگار کے ساتھ ملک کے معز شہری بن رہے ہیں – ھم سکالر سکول سسٹم کی انتظامیہ کی تعلیمی میدان میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – لیڈیز یونیورسٹی کی جین ٹرنر نے بھی سکالر سکول سسٹم کی کارکردگی کو سراہا -آخر میں راچڈیل کے سابق مئیر کونسلر شکیل احمد اور ٹیم سائیڈ کی سابق مئیر کونسلر تفہین شریف نے مینجر ثاقب ایوب – اور دوسروں کو انکی تعلیمی خدمات پر خصوصی مئیر بیج لگائے
