ممتاز سماجی مذہبی و کمیونٹی بزرگ شخصیت حاجی چوہدری محمد پہلوان نمبردار نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین اور انکے صاحب زادے وزیر حکومت چوہدری عامر یاسین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا جس میں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔


لندن عارف چودھری
استقبالیے میں لالہ علی اصغر ،چوہدری فضل،چویدری رمضان،چویدری خالد محمود ،چویدری فیضان خالد،چویدری آدم رمضان،چویدری غلام حسین ،کونسلر وزیر شاہ ، ڈاکٹر اعظم ،حاجی شاہ محمد ، حاجی عبد الرشید – راج و دیگر کی شرکت ۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ روچڈیل کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں ۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال بارے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکی سیاسی بصیرت و حکمت عملی کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتیں انکی معترف ہیں صدر آصف زرداری کے خلاف من گھڑت منفی پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ۔لالہ بابو علی اصغر نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین عوامی راہنما ہیں اور عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں ہمیں امید ہے جب بھی وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو عوام کی آگے سے بڑھ کر خدمت کریں گے ۔کونسلروزیر شاہ نے کہا کہ چوہدری یاسین حقیقی عوامی راہنما ہیں جب بھی برطانیہ آتے ہیں تو کشمیری کمیونٹی سے انکے مسائل بارے آگاہی لیتے ہوئے انہیں حل کروانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ فیضان خالد – راج اور تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی چوہدری یاسین کی برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان پہلوان حاجی چوہدری محمد پہلوان نمبردار اور انکے بیٹے نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چوہدری یاسین کی عوام دوستی کو سراہا ۔
