لندن عارف چودھری
۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر فیصل رانا اور ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالتاور کونسلر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آج کونسلر محمد ارشد اور کونسلر عائضا رشید نے مقامی آبادی کے لئے نادرا سرجری کا اہتمام کیا جو کہ خوش آئند ہے جس سے بزرگوں عورتوں اور بچوں کو گھر کی دہلیز پر نادرا کارڈ بنوانے کی سہولت ملی – کونسلر محمد ارشد اور سابق مئیر کونسلر عاصم رشید کا کہنا تھا کہ ہم قونصلر جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کے ان افراد کو سہولت فراہم کی جو مانچسٹر نہیں جا سکتے تھے آئندہ بھی نادرا سرجری کا سلسلہ جاری رہے گا – کیسل میر کمیونٹی سینٹر کے روح رواں حافظ عبدالمالک اور کمیونٹی لیڈر غلام الرسول شہزاد اور سابق مئیر سلطان علی نے آج کی نادرا سرجری کو کامیاب قرار دیا اسپر نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کیا – نادرا ٹیم کے مینجر محمد رمضان نے کہا کہ خواتین اور بچوں کی سہولت کے لئے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر نیکوب کارڈ فراہم کرتے ہیں اس سلسلے میں قونصل جنرل طارق وزیر کی ہدایت پر نادرا ٹیم ہمیشہ اس کوشش میں رہتی ہے – کہ مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کو نیکوب کارڈ سہولت فراہم کی جائے
کونسلر محمد ارشد اور کونسلر عائضا رشید اور سابق مئیر کونسلر عاصم رشید کی جانب سے مقامی افراد کو نیکوب کارڈ کے لئے درخواست کی سہلوت فراہم کرنا قابل ستائش ہے
