پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں آج برطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور پی ٹی آئ برطانیہ کے سینئر راہنما چودھری رضوان نصیر نے مرالہ ہاؤس بولٹن میں استقبالیہ دیا – جس میں پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل – راسب خان – چودھری تنویر احمد – – اور دوسرے عہدیدران نے شرکت کی


– ⁠بولٹن عارف چودھری
– دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری یاسین -افضل باسوی- عدنان نصیر – خواجہ نعمان – آصف جاوید – ندیم خان -مہران تارڈ – شوکت حیات -اویس لاھور -قاضی امیر – شیبی خان – اقبال صدیقی -وقار خاں چودھری ارشد – عامر خان شامل تھے – جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ کے متعلق لائحۂ عمل ترتیب دیا گیا اور برطانیہ میں تنظیم سازی پر بھی بات چیت کی گئ -کیک بھی کاٹا گیا – اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ھم اپنے لیڈر عمران خان کی ہدایت پر پانچ اگست سے بھر پور تحریک چلائیں گے – جس میں پاکستان کی عوام ھمارے ساتھ ھو گی – اس وقت پاکستان میں کوئ قانون موجود نہیں ھے – عدالتوں کو بھی آئین قانون کی بالا دستی کے لئے صیح فیصلے کرنے ھونگے – پی ٹی آئ کور کمیٹی کے رکن سینیٹر ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند نے کہا کہ وہ کشمیر کاز کے لئے آجکل برطانیہ کے دورے پر ہیں – آج یہاں بر برطانیہ کی تنظیم سازی پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئ – انکا مزید کہنا تھا کہ پانچ اگست سے تحریک کا آغاز کر دیا جا جائے گا – ھمارے لیڈر عمران خان کی جدوجہد قانون کی حکمرانی اور عوام کے لئے انصاف کی ھے وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں سب کے لئے ایک ھی قانون ھونا چائیے اگر انصاف ملے گا تو ملک آگے جائیگا – ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فی الفور آزادانہ غیر جانبدارنہ انتخابات کرائے جائیں جس سے ملک میں سیاسی اسٹحکام آئیگا جس سے ملک معاشی طور پر ترقی کر ے گا – اور لوگوں کو روزگار میسر ھو گا – پی ٹی آئ یو کے صدر ملک عمران خلیل نے کہا آج سابق سپیکر اسد قیصر اور سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں خان سے کشمیر اور پاکستا ن بارے اور پی ٹی آئ یو کےتنظیم کی جانب سے احتجاج کی جو کال دی گئ ہے اس کے متعلق دونوں راہنماؤں کے ساتھ تفصیلی بات چیت ھو ئ – پی ٹی آئ کی او آئ سی بہت اچھا کا م کر رھی ھے ھمارا ان سے مکمل تعاون جاری رہے گا – میزبان چودھری رضوان نصیر نے سابق اسد قیصر اور سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں خان اور تمام مہمانوں کا شارٹ ٹائم کے نوٹس پر انکی دعوت میں مرالہ ہاؤس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کے پروگرام کا ایجنڈا – تنظیم سازی بارے تھا اور دونوں لیڈروں نے یقین دلایا کہ برطانیہ اور اوورسیز کے دوسرے چپٹرز میں بہت جلد الیکش کرئے جائیں گے اور پارٹی کو منظم کیا جائیگا – ماہر معثیت چودھری راسب خا ن نے کہا آج دونوں لیڈران سے بہت مثبت بات چیت ہوئ – جس میں ملک کے موجودہ حالات اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ بارے پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں یو کے پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کرکے عمران خان کی رہائ کے لئے بھی لائحۂ عمل بنایا گیا – کاروباری اور سماجی شخصیت مہران تارڑ نے آج سب کو ایک جگہ مرالہ ہاؤس میں اکٹھے کرنے پر چودھری رضوان نصیر کا شکریہ ادا کیا

عارف چودھری بولٹن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں