پریس کلب آف پاکستان یوکے کا ماہنامہ اجلاس چیئرمین اعجاز شیخ کی زیر صدارت پلاٹینم ہال مانچسٹر میں انعقاد پذیر

Spread the love

پریس کلب آف پاکستان یوکے کا ماہنامہ اجلاس چیئرمین اعجاز شیخ کی زیر صدارت پلاٹینم ہال مانچسٹر میں انعقاد پذیر ہوا -جس میں خصوصی طور پر محمود اصغر چودھری -حسن چودھری -عامر خان اور سمیرا اشرف کی سالگرہ کا کیک کا ٹا گیا

مانچسٹر عارف چودھری

اجلاس پریس کلب میں نئے شامل ہونے والے ارکان راجہ واجد حسین اور انیلہ اسلم کو گرم جوشی سے ویلکم کیا گیا انیلہ اسلم ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس اجلاس میں شریک نہ ہو سکی اجلاس میں گذشتہ دنوں ہونے والے پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان مقام کی نشاندہی کی گئی جہاں مزید بہتری کی گنجائش موجود تھی ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہمیں مسلسل سیکھتے رہنا چاہیے بحیثیت مجموعی پروگرام اور ارکان کی کاوشوں کو سراہا گیا انفارمیشن سیکرٹری ندیم کسانہ نے پریس کلب کو مزید فعال کرنے کی ضرورت بیان کرتے ہوئے ارکان سے تجاویز مانگی جس پر تمام شرکاء نے اس بات پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کو اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام کرنے ضرورت ہے آج کے اجلاس کی اہم بات کلب کے چار ارکان سمیرا اشرف فنانس سیکرٹری ، محمود اصغر چوہدری کواڈنیٹر ، عامر خان پروگرام آرگنائزر اور احسن چوہدری کی جولائی میں ہونے والی سالگِرہ کے حوالے کیک کاٹنے کی تقریب تھی جس نے اجلاس کو چار چاند لگا دیے کیک کاٹنے کے بعد اجلاس نے پارٹی کا روپ دھار لیا اور تمام ارکان نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا حاضرین نے اس اجلاس کو ایک صحت مند کارکردگی سے تشبیہ دی اور اس بات کو دہرایا کہ پریس کلب کی ارکان ایک فیملی کی طرح ہیں جنہیں مل کر خوشیاں باٹنا آتا ہے- پریس کلب آف پاکستان کے سابق صدر اور سینئر صحافی عارف چودھری نے حسن چودھری – محمود اصغر چودھری -عامر خان اور سمیرا اشرف کو انکی سالگرہ پر خصوصی مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں