اولڈھم مقامی کمیونٹی میں نمایاں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے افراد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری

۔ تقریب میں الزامئیر سوسائٹی کی نمائندہ شگفتہ ماجد،سابق مئیر کونسلر فدا حسین ،ڈپٹی مئیر اولڈہم کونسلر برائن ھوبن -اولڈہم کالج کے مینجر لی ہالینڈ اور نمائندہ چیلسی ، ایکشن ٹوگیدر گروپ کی نمائندہ جین انگلش وائٹ،اولڈہم کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے صبیر و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ سابق مئیر کونسلر فدا حسین کا کہنا تھا کہ سنٹر کے اندر اتنی شاندار سہولیات دیکھ کر بے حد متاثر ہوا ہوں انکا مزید کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ہمارے ٹاؤن کے میمار ہیں ۔سٹیسی نے کہا کہ چند ایسے طالبعلموں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا جنہیں میں نے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔شگفتہ ماجد نے سنٹر کے چیف ایگزیکٹو محمد سرور چشتی کا شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے رضاکار اس قابل ہوئے کہ انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈپٹی مئیر کونسلر برائن ھوبن نے کہا کہ اولڈہم ٹاؤن کی کمیونٹی کے شاندار رفاعی کاموں کو دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے ۔ اولڈہم کالج کے نمائندگان لی ہالینڈ ،مییا اور چیلسی نے بھی رضا رواں کو ایوارڈ دینے کی تقریب کو بے حد سراہا ۔ اولڈہم کونسل میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے صبیر نے کہا کہ محمد سرور چشتی اردو زبان کی ترویج اشاعت اور سیکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے بین الثقافتی کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے میں معاونت ملے گی ۔ تقریب میں شریک دیگر افراد نے کہا کہ مقامی سطح پر رضاکاروں کی خدمات کو سراہنے سے دوسروں کے اندر بھی آگے بڑھنے کا جذبہ بڑھے گا ۔

سنٹر فار ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر اولڈہم کے اندر قلیل مدت میں متاثر کن نمایاں مقام حاصلِ کیا جسکی وجہ سے بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر اسکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور جانا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں