گریٹر مانچسٹر کے نواحی علاقہ بولٹن کی مسجد غوثیہ ہال میں گولڈن جوبلی کی روحانی و مذہبی محفل کا انعقاد

Spread the love


⁠لندن عارف چودھری
جس میں دنیا سے علماء کرام – قاری صاحبان -نعت خواں حضرات اور مزہبی سکالرز نے شرکت کی – جن میں ہالینڈ سے مفتی شکور رمضان -ٹیکساس امریکہ سے مفتی قمرالحسن قادری – شگاکو امریکہ سے مفتی ساجد حسین – بھارت سے علامہ شاکر نوری – قاری رضوان – پاکستان سے پیر مشتاق ہاشمی – علامہ ارشد مصبائ شامل تھے – شرکاء نے مولانا علامہ قمر الزمان اعظمی کی دینی خدمات کو کہ نا صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں ورلڈ اسلامک مشن کے پلیٹ فارم سے مساجد کی تعمیر اور دیگر دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا – اس موقع پر – علامہ قمر الزمان خان اعظمی نے دین اسلام کی چھ دہائیوں سے زائد دینی خدمات بارے مفصل بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مبلغ اسلام و عالم دین مولانا عبد السّتارخان نیازی اور مولانا شاہ احمد نورانی کی سرپرستی دین اسلام کا بیڑا اٹھایا یورپ امریکہ ،کینیڈا و دیگر ممالک میں بے شمار دین اسلام کی سربلندی کے لیے سنڑز قائم کیے جس میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر وہ فارغ التحصیل طلبا دین اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور انشااللہ جب تک زندگی ہے اسے جاری رکھوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں