مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں محفل ذکر سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد کیا

Spread the love

انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یو کے روح رواں قاری جاوید اختر اور انکی ٹیم میاں طاھر نعیم – چودھری نصیر ساہیوالی – استاد صفدر – قاری سبطین علی – نوازش مرزا نے مرکزی جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر میں محفل ذکر سیدنا امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا انعقاد کیا ۔ شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی لازوال قربانی بارے امام محمد عاصم حسین کا خصوصی خطاب

لندن عارف چودھری

۔ پاکستان سے الحاج محمد اویس رضا قادری نے نعت و منقبت پیش کی ۔ محفل کی نقابت کے فرائض قیصر محمود مدنی نے انجام دئیے – جبکہ تلاوت قرآن پاک کا شرف فخرالقرآ قاری محمد اجمل علی قادری اور قاری جاوید اختر کو نصیب ہوا۔وکٹوریہ مسجد کے خطیب حضرت علامہ عزیز طیب اور حافظ معین الدین اختر نے بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی ۔انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یو کے اور وکٹوریہ مسجد کی انتظامیہ نوازش مرزا ،فخرالسادت پیر سید کمال حیدر شاہ ،میاں طاھر نعیم – قاری جاوید اختر -چودھری نصیر ساہیوالی – استاد صفدر کی انتھک محنت سے روح پرور ایمان افروز محفل کا انعقاد ممکن ہوا۔ الحاج اویس رضا قادری نے کہا مجھے ہمیشہ ہی یہاں آکر بے پناہ محبت ملتی ہے ۔قاری جاوید اختر چشتی نے کہا اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی طرح حق و سچ پر ڈٹ جانے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ۔حافظ معین الدین اختر نے کہا اس طرح کی محافل آقائے کائنات اور اہل بیت سے مذید محبت و عقیدت کا باعث بنتی ہیں۔چوہدری نصیر احمد ساہیوالی – میاں طاھر نعیم – حافظ نعیم الدین اختر – قیصر محمود مدنی – و دیگر نے بھی شہدائے کربلا کی یاد میں رکھی گئی روحانی محفل کے انعقاد کو ایمان کو تازگی بخشنے کا سبب قرار دیا اور کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے اپنے نانا کے دین کو تاقیامت زندہ رکھنے کے لیے اپنے اہل و عیال و ساتھیوں کی قربانی دی ۔

انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن یو کے نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روحانی محفل کا انعقاد کر کے اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشی اور یاد دلایا کہ حق و سچ کی خاطر ڈٹ جانا ہی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا سبق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں