
پمز نرسنگ اسٹاف ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ یونین آفس پمز میں شریف خٹک جنرل سیکرٹری فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں پمز کے چلڈرن ۔ ایم سی ایچ ۔ برن سینٹر ۔ مین ہاسپٹل اور کالج و اسکول آف نرسنگ سے نرسز نے شرکت کی میٹنگ میں شرکاء کو شریف خٹک نے نرسنگ اسٹاف کے لئے ڈاکٹرز کی طرز پر کے پی آئی کا حصول ۔ ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی اور رکے ہوئے شئیر کی دوبارہ اجراء کی جدو جہد سے آگاہ کیا اور ان تمام مسائل پر پر تفصیل سے مشاورت ہوئی ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام ممبران نے پمز کے تمام ملازمین کی نمائندہ تنظیم فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے لئے شریف خٹک کو جنرل سیکرٹری ۔ اسٹاف عاصمہ کو فنانس سیکرٹری ۔اسٹاف سلمہ صادق کو نائب صدر خاتون ۔ رضا محمد سومرو نائب صدر اسلام آباد ہاسپٹل اور لیاقت اوگاہی پیٹرن انچیف فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس منتخب ہونے پر مبارکباد د پیش کی اور ان پر پمز کے نرسنگ کیڈر سمیت تمام ملازمین کے حقوق کی جدوجہد پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا
