برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیات چودھری آفتاب احمد کائرہ – چودھری مشتاق احمد کائرہ اور نوجوان چودھری سعید احمد کائرہ نے پاکستان کی ممتاز سیاسی شخصیت اور کائرہ فیملی کے سربراہ طاھر زمان کائرہ اور نوجوان سیاستدان حمزہ قمر زمان کائرہ کے اعزاز میں مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں استقبالیہ دیا –

لندن عارف چودھری
جس میں مانچسٹر کی کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی – پاکستان کے سیاسی اور معاشی حالات بارے سیر حاصل گفتگو ہوئ – عیشائیہ میں دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم – چودھری اختر ملوانہ – پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر خواجہ کلیم الرحمن – چودھری مسرت – چودھری ذولفقار – چودھری ظہیر – چودھری رفیق – چودھری جہانگیر اشرف – شامل تھے – سینئر صحافی اور اینکر مظہر بخاری نے نظامت کے فرائض ادا کئے – اس موقع پر مہمامان خصوصی چودھری طاھر زمان کائرہ اور چودھری حمزہ قمر زمان کائرہ کا کہناتھا کہ آج یہاں ہمارے حلقہ کے لوگ موجود ہیں جن کاتعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے – دیار غیر میں بسنے والے ہمیشہ مادر وطن کے لئے سوچتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ھماری فوج نے انڈیا کے شکست دے کر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے – ھم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں – مستقبل میں پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے- پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لئے کام کیا ھے – دوسرے شرکاء نے میزبان چودھری آفتاب احمد کائرہ – چودھری مشتاق کائرہ – اور نوجوان چودھری سعید احمد کائرہ کا پروقار تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں چودھری طاھر زمان کائرہ اور نوجوان سیاستدان حمزہ قمر زمان کائرہ کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا – شرکاء کا مزید کہنا تھا – کہ کائرہ فیملی کو پاکستان کی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے – چودھری قمر زمان کائرہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر مالی بے ضابطگی کا کوئ بھی الزام نہیں ھے – اسی وجہ سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں – آخر میں میزبان چودھری آفتاب احمد کائرہ – چودھری مشتاق کائرہ اور چودھری سعید احمد کائرہ نے پاکستان سے آئے ہوئے اور ہال میں موجود تمام مہمانوں کا مختصر نوٹس پر اسقبالیہ میں آنے پر شکریہ ادا کیا –
برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی مادر وطن سے دلی لگاؤ کا جذبہ قابل رشک ہے اسی وجہ سے پاکستان سے آئ سرکردہ شخصیات کی مہمان نوازی میں کوئ کسر نہیں چھوڑتے
