ورکرز پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی لیڈر امتیاز احمد کی بیلا روس کے قونصلر جنرل اندرائ سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات

Spread the love

اسلام آباد /لندن عارف چودھری

ورکرز پارٹی یو کے کے ڈپٹی لیڈر امتیاز احمد کی بیلاروس کے قونصل جنرل عزت مآب اندرائی سے اسلام آباد میں ضصوصی ملاقات۔ پاکستان، برطانیہ اور بیلاروس کے ساتھ سہ فریقی تعلقات پر بہت گہرائی سے بات چیت۔ اس موقع پر امتیاز احمد نے میڈیا سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اپنے پیارے ممالک پاکستان اور برطانیہ کی خدمت میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔ میں کوشش کرونگا کہ برطانیہ اور پاکستان میں میں تجارت میں اضافہ ھو – یاد رھے کہ امتیاز احمد کا برطانیہ اور پاکستان میں وسیع کاروبار ھے اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے کوششیں کرتے رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں