ارسلان عرفان کی منگنی کی رنگ برنگی تقریب کاروباری شخصیت صغیر احمد اور محترمہ شمیم کی بیٹی نمبرا سے اولڈہم کے تاج محل ریسٹورنٹ ہال میں منعقد

Spread the love

ممتاز کاروباری سماجی و کمیونٹی شخصیت اور لاھوری گرل توا اور تاج محل بینکوئٹ ہال اولڈھم کے چیف ایگزیکٹو عرفان احمد اور محترمہ نورین عرفان کے لخت جگر اور نعمان عرفان کے بھائ ارسلان عرفان کی منگنی کی رنگ برنگی تقریب کاروباری شخصیت صغیر احمد اور محترمہ شمیم کی بیٹی نمبرا سے اولڈہم کے تاج محل ریسٹورنٹ ہال میں منعقد ہوئ –


اولڈھم عارف چودھری

تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت قرآن پاک سے کیا -بعد میں مشہور گلوکار ظہیر لکھیرا اور فریدہ لکھیرا نے اپنی آواز کا جادو جگایا – ارسلان اور نمبرا نے ایک دوسرے کو سونے کی انگوٹھی پہنا کر زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا اس موقع پر عرفان احمد اور مسز نورین عرفان کی اپنی لخت جگر کے جیون ساتھی ملنے پر آللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد دونوں کی زندگی میں خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا – دلہن کے والد صغیر احمد اور والدہ شمیم نے تمام رشتہ داروں کا انکی بیٹی کی منگنی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم بہت خوش ہیں کہ عرفان احمد اور نورین عرفان ھمارے رشتہ دار بنے – اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کی جوڑی کو آنے والی زندگی میں مزید کامیاب اور خوشیاں دکھائے – نعمان عرفان نے بھی اپنے بھائ کی منگنی میں شرکت کرنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا – ڈاکٹر یونس پرواز – مشہور ماڈل سنجو با با – گلوکار ظہیر لکھیرا اور گلوکارہ فریدہ لکھیرا اور سینئر صحافی عارف چودھری نے عرفان احمد کو انکے بیٹے کی منگنی پر دلی مبارکباد دی – اور بچوں کو مستقبل میں کامیاب زندگی کے لئے دعا کی – کیک بھی کاٹا گیا –
آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری گرل توا کے لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں