برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت ایوارڈ یافتہ اور چئیرمن ایڈوائزری بورڈ او ایم انٹرنیشنل اسد شمیم کی والدہ ماجدہ کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

روچڈیل(عارف چوہدری )
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت ایوارڈ یافتہ اور چئیرمن ایڈوائزری بورڈ او ایم انٹرنیشنل اسد شمیم کی والدہ ماجدہ اور حاجی محمد اشرف شریف مرحوم کی زوجہ انتہائی نیک پرہیزگار شریف النفس بزرگ خاتون شمیم اختررحومہ کا روچڈیل سنٹرل مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اسد شمیم نے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے افضل رشتہ والدین کا ہے جسکا نعم البدل کوئی نہیں ہو سکتا ماں کا رشتہ ایسا لازوال اور بے غرض ہوتا ہے اسکا احساسِ والدہ کے دنیا سے چلے جانے کے بعد اور بھی زیادہ ہوتا ہے سچ ہے کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے جنکے والدین حیات ہیں ان سے میری التجا ہے ہے والدین کی انکی حیات میں قدر اور خدمت کرو اسی سے دنیا و آخرت میں کامیابی و بخشش ہے ۔ کمیونٹی کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے اسد شمیم سے انکی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے ساتھ درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں