جامع مسجد خضرہ چیتھم ہل میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لئے ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن -اور کونسلر شازیہ بٹ نے نادرا سرجری کا اہتمام کیا

Spread the love


– ⁠مانچسٹر عارف چودھری
– جس میں کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے نیکوب کارڈ کے لئے درخواستیں جمع کرواتے ہوئے گھر کی دہلیز پر نادرا سرجری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا – نادرا کے مینجر محمد رمضان اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے اور آج خصوصی طور پر پاور آف اٹارنی تصدیق کرنے کے لئے پاکستانی قونصلیٹ کے آفیسر چودھری عامر آئے ہوئے تھے – اس موقع پر ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن – اور کونسلر شازیہ بٹ نے پاکستانی قونصلر جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم کا دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ سہولت فراہم کرنے کو ممکن بنایا – جس سے ہمارے نوجوان اور ادھیڑ عمر افراد اور بالخصوص بچے اور خواتین مستفید ہونے کے لئے گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی – جنہیں قونصلیٹ آفس جانے میں دقت پیش آتی ہے – انہیں مقام سطع پر نیکوب کارڈ کے لئے درخواست دینے کی سہولت میسر آئ – مسجد کے ٹرسٹی عامر سلطان اور رضاکارانہ خدمت کرنے والے خالد محمود نے مقامی طور پر نادرا کارڈ کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستانی قونصلیٹ اور نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی سرجری کا انعقاد تواتر سے ہونا چاہیے – نادرا ٹیم کے مینجر محمد رمضان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر خان ہمیں ہدائت دیتے رہتے ہیں کہ جہاں بھی پاکستانی کمیونٹی رہائش پزیر ہے وہاں جا کر انہیں نیکوب کارڈ کے لئے خصوصی سروس فراہم کریں اسی وجہ سے آج ھم چیتھم ہل آئے ہوئے ہیں ھم مستقبل میں بھی مزید سرجری کا انعقاد یقینی بنائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں