پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ او انکی ٹیم کی جانب سے مانچسٹر میں بہت بڑی کار ریلی نکالی گئی

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
کار ریلی پرنسس روڈ مانچسٹر سے ھو تی ھو ئ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر پہنچ کر ختم ھو ئ – کار ریلی میں پی ٹی آئ کے کارکنوں نے پی ٹی آئ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور عمران خان کی رہائ اور پاکستان میں پی ٹی آئ کے راہنماؤں کو غلط سزاؤں کے خلاف نعرے لگا رھے تھے ممبر پنجاب اسمبلی شبیر گجر نے کہا کہ پاکستان کی اسمبلیوں میں حکومتی ارکان فارم 47 والے بیٹھے ہیں – ملک میں کالا قانون ہے – عدالتیں بے گناھوں کو سزائیں دے رہی ہیں – ھمارے لیڈر عمران خان قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کر رھے ہیں – آج کی کامیاب ریلی کا انعقاد کرنے پر پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر اور انکی ٹیم کو مبارکباد دیتا ھوں – پاکستان میں 5 اگست کو عوام باھر نکلے گی اور ظالم حکمرانوں کو گھر بھجے گی – پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ آج مانچسٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی کا ر ریلی نکالی گئ – ھم سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے -تین اگست کو لندن کے احتجاج میں بھر پور شرکت کریں گے – پاکستان میں عدالتیں کہیں سے لکھے آئے ہوئے فیصلے دے رہی ھے – پی ٹی آئ کے دوسرے راہنماؤں جن میں چودھری جاوید چٹھہ – لیاقت علی – صفیہ اعجاز – نوید احمد اور دوسروں نے کہا کہ پاکستان میں کینگرو عدالتیں ہیں – جو بے گناہوں کو سزائیں دے رہی ہیں – ھم اس ظالم نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے – عمران خان کی رہائ کے لئے تین اگست کو لندن میں بھر پور مظاہرہ کریں گے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں