ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک کی جانب سے قونصل جنرل طارق وزیر خان کے اعزاز میں ایک ایکسیلینسی ہال بولٹن میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،

Spread the love

ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک کی جانب سے قونصل جنرل طارق وزیر خان کے اعزاز میں ایک ایکسیلینسی ہال بولٹن میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، اور ساتھ اپنے برخودار بیرسٹر عرفان ملک کی ڈگری مکمل کرنے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا


⁠مانچسٹر عارف چودھری
عشائیے میں قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا – عیشائیہ میں اوپی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں برطانیہ کے وزیر اعظم کے ترکیہ کے لئے مالی مشیر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – او پی سی پنجاب کے وائس چئیرمیُن بیرسٹر امجد ملک – اسسٹنٹ ہائ کمشنر بنگلہ دیش جوبید ھوسن – عراق کے قونصل جنرل جواد الجبیری – مسلم ہیریٹیج سینٹر کے چیف ایگزیکٹو ناصر محمود -لارڈ مئیر بریڈ فورڈ محمد شفیق – سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم – سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد لطیف چوہان – جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین – ممبر آزاد کشمیر اسمبلی اور ایڈوائزر نبیلہ ایوب خان – – سماجی خاتون اور کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری – صابرہ ناہید چودھری – نینا رانیاں خان – چودھری مسرت – عاطف ملک – عرفان احمد -مقبول ملک سالیسٹر – کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی – سینئر صحافی طاھر چودھری – ڈاکٹر حامد خان مشرقی – کونسلر نعیم الحسن – کونسلر عمران رضوی -اورنگ زیب عرف بلو بھائ -اور کاروباری سیاسی سماجی شخصیتوں نے شرکت کی – اس موقع پر میزبان ڈاکٹر لیاقت ملک اور مسز لیاقت ملک نے عیشائیہ میں شریک تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا – اور کہا ھم قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات کو سراہتے ہیں انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی – اور آج ہمارے لئے دوسری خوشی ھمارے بیٹے عرفان نے بیرسٹر کی ڈگری لینا بھی ھے – ڈائریکٹر ایزی منی عرفان ملک نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا – اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ڈاکٹر لیاقت ملک اور بیرسٹر عرفان ملک کا شکریہ ادا کیا – ان کا مزید کہنا تھا کہ مانچسٹر کی کمیونٹی نے مجھے بہت محبت اور عزت دی جس کے لئے انکا شکر گزار ھوں – او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا اور او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے ڈاکٹر لیاقت ملک کی جانب سے آج کی تقریب کو یاد گار تقریب قرار دیا اور قونصلر جنرل طارق وزیر کی کمیونٹی کے لیے خدمات کو بے حد سراہا – عیشائیہ میں شریک دوسرے شرکاء نے بھی ڈاکٹر لیاقت ملک کو انکے بیٹے عرفان ملک کو بیرسٹر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ قونصل جنرل طارق وزیر خان نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں جس پر ھم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں –
تقریب میں گلوگار رفاقت علی خان اور نوجوان گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ہال میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں