پاکستان قومی اسمبلی میں سیکریٹری اسٹینڈنگ کمیٹی و نامور ادبی شخصیت رباب تبسم کے اعزاز میں پارک کریسنٹ ہوٹل مانچسٹر میں استقبالیہ دیا گیا

Spread the love

پاکستان قومی اسمبلی میں سیکریٹری اسٹینڈنگ کمیٹی و نامور ادبی شخصیت رباب تبسم جو کہ برطانیہ کے نجی دورہ پر ہیں کہ اعزاز میں اردو ٹائم کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی طاھر چودھری – کاروان ادب کے بانی و صدر صابر رضا نائب صدر اور کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری نے پارک کریسنٹ ہوٹل مانچسٹر میں استقبالیہ دیا
مانچسٹر عارف چودھری

– ⁠- پی سی ھوٹل کے چیف ایگزیکٹو چودھری نصیر اور چودھری سعید نے خصوصی شرکت کی – شعری نشست اور استقبالیے اور ادبی محفل کی رونق کو چار چاند لگانے کے لیےشارق خان
سید علی عمران کاظمی،طاہرحفیظ،ڈاکٹرفہدحسن،عمیرمنظور
چوھدری تاثیر،چوھدری سعید احمد ،مہدحسن، راۓ نعیم خان ،شبنم خان نے شرکت کی۔ پاکستان سے آئ رباب تبسم نے کہا کہ پاکستانی ثقافت اور اردو ادب کو برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے جسطرح اسکی ترویج و اشاعت کے ساتھ اسے زندہ رکھا ہوا میں اس سے بے حد متاثر ہوں میری سوچ تھی کہ دیار غیر میں جا کر آپ اسی ملک کی تہذیب و تمدن میں رچ بس جاتے ہیں لیکن ایسا نہیں انہوں نے پاکستان کی ثقافت کو زندہ رکھنے کے ساتھ پاکستان کا پرچم بلند کیا ہوا ہے ، رضیہ چوہدری نے کہا کہ رباب تبسم جی جیسے اپنی زندگی بارے جو احوال بیان کیا میں اس سے بے حد متاثر ہوئ ہوں ان سے ملکر دلی خوشی ہوئ ۔ صابر رضا نے کہا کہ رباب تبسم کی شخصیت متاثر کن ہے ادب سے گہرے لگاؤ کے ساتھ یہ بہت اچھی مہمان نواز بھی ہیں ان سے ملکر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں ۔ طاہر چوہدری نے کہا کہ رباب تبسم بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں ان سے اور شارق خان سے شاعرانہ کلام سن کر محفل کی رونق کو چار چاند لگے ۔ چودھری نصیر اور چودھری سعید اور استقبالیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی رباب تبسم کو برطانیہ میں آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے انکے لیے نیک جذبات و احساسات کا اظہار کیا ۔ طاھر حفیظ نے اپنی لکھی ہوئ کتاب مہمان خصوصی رباب تبسم کو پیش کی

شرکائے استقبالیہ نامور شاعرہ و ادبی شخصیت رباب تبسم کی شاعری و ادبی گفتگو سے بے حد متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات مادر وطن کا نام روشن کرنے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں