بیس بال پرفارمنس فلیورڈ لمیٹڈ یو کے کے روح رواں شیراز چوہان اور انکی ٹیم نے بینائی سے محروم افراد پر مشتمل برطانیہ ، پاکستان اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان بلائنڈ بیس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ مئیر کارمائن گرمشا ، ڈپٹی لارڈ میئر شوکت علی ،رکن برطانوی پارلیمنٹ و مشیر برائے تجارت ترکیہ افضل خان کی شرکت کی
مانچسٹر عارف چودھری




جبکہ فائنل میں مہمان خصوصی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات ویلفیئر اتاشی مصباح نورین اور ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی تھے۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر سٹی کونسلر نعیم الحسن کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی نے پاکستان کو ایک پوائنٹ سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی شائقین بینائی سے محروم افراد کی ہمت و جذبے کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ اگر انسان ہمت کرے تو کوئ بھی جسمانی و ذہنی معذوری اسے اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتی ۔۔برطانوی مشیر تجارت برائے ترکیہ افضل خان نے کہا کہ بینائ سے معذور افراد اپنا شوق اور مقصد حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح سے ٹیموں نے حصہ لیا جو کہ قابل ستائش و فخر ہے ۔لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل کارمائن گرمشا نے بینائی سے محروم افراد کے لیے منعقد ٹورنامنٹ کو صحت مند معاشرے کے قیام بارے مفید قرار دیا ۔صائمہ اشرف نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ کی بیس بال ٹیم کی نمائندگی کر کے ٹورنامنٹ کا حصہ بنی ٹورنامنٹ کھیل کر اچھا لگا ۔پاکستان بیس بال ٹیم کے کوچ اسامہ امجد نے انتظامیہ کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔ ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی اور سابق لارڈ میئر کونسلر نعیم الحسن نے منتظمین بالخصوص شیراز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزور افراد کے لیے اس طرح کی جسمانی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے ۔میزبان شیراز خان نے کہا کہ انکے لیے باعث اعزاز ہے کہ وہ بنیائی سے محروم افراد کے وہ بینائی سے محروم افراد کے لیے اس طرح کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی ویلفئیر اتاشی مصباح نورین نے کہا کہ انہیں اس بات کا اشتیاق تھا کہ وہ معذور افراد کی اس طرح ہونے والی جسمانی سرگرمیوں میں شریک ہوں مجھے ٹورنامنٹ میں شرکت پر فخر ہے ۔ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر افراد نے بھی معزور افراد کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔ اٹلی اور پاکستان کے ایمپائروں جن میں سیف اور دوسرے اور برطانیہ کے بین نے بھی کہا کہ ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملے اور ھم شیراز چوہان اور انکی ٹیم کو شاندار ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد دیتے ہیں
بیس بال پرفارمنس فلیورڈ لمیٹیڈ یو کے کے روح رواں شیراز چوہان کی معزور افراد کے لیے جسمانی سرگرمیوں کے تواتر انعقاد کو کمیونٹی کے اندر بے حد پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ اسے بے حد سراہا جاتا ہے
