
– مانچسٹر عارف چودھری
– جس میں ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت کو منسوخ کر دیا تھا- تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا – اسکے بعد پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا –
تقریب میں جموں کشمیر تحریک خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارہ پاکستان – سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار – سی ایم ایم کی چیف ایگزیکٹو فرزانہ افضل – نینا رانیاں خان – صابرہ ناہید چودھری – روبینہ خان – ڈاکٹر مہوش جبین – کونسلر شہباز سرور – کونسلر رب نواز – اقصی – جاوید طارق کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – قائم مقام قونصلر جنرل اویس حسین فاروقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور کمیونٹی ویلفیئر آتاشی نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے یوم استحقاق کی مناسبت سے خصوصی پیغامات پڑہ کر سنائے – اس موقع پر قائم مقام قونصل جنرل طارق وزیر اور کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین نے کہا کہ آج ھم یوم سیاہ منا رہے ہیں دنیا بھر میں موجود کشمیری متحد ھو کر عالمی برادری پر زور ڈالیں کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی معصوم لوگوں پر مسلسل غیر قانونی اور غیر منصفانہ جبر کا نوٹس لے – شرکاء نے 6سال قبل آرٹیکل A-370 کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر منسوخ کرنے کے بھارتی اقدام کی مزمت کی – شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے – اور جموں و کشمیرکے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا – اور کہا کہ تنازعہ کے منصفانہ حل کے لئے برطانیہ کی پارلیمنٹ اور فیصلہ سازوں تک رسائ کے لئے اقدامات اور سرگرمیوں پر مشتمل ایک روڈ میپ تیار کرنے کا مشورہ دیا – جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین اور انکی ٹیم کی جانب سے یوم سیاہ کی کامیاب تقریب کے انعقاد پر قائم مقام قونصل جنرل اویس حسین فاروقی کو خصوصی شیلڈ پیش کی – مختصر وقت میں پروگرام کو منظم کرنے میں پاکستانی قونصلیٹ کے آفیسر چودھری عامر اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے –
