

بولٹن عارف چودھری
– دلہا زوہیب محمود خصوصی گھوڑے پر بیٹھ کر بینڈ باجے کے ساتھ شادی ہال میں آیا اور چودھری ریاض احمد اور انکی فیملی نے ان کا اور بارات کا پرتپاک استقبال کیا – شرکت کرنے والوں میں چودھری میاں خان -چودھری جاوید – چودھری ولائت – چودھری شمریز – چودھری طارق زمان – چودھری محمد خان – چودھری عرفان – چودھری اختر ملوانہ – چودھری ذولفقار چھوکر – چودھری سلطان – چودھری ماجد – شامل تھے – تقریب نکاح کے بعد تحائف کا تبادلہ ہوا – شادی کی تقریب میں برطانیہ بھر سے کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی – دلہا دلہن نے زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا اس موقع پر چودھری محمود اور چودھری ریاض احمد نے شادی میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا -اس موقع پر چودھری میاں خان – اور دوسرے عزیز و اقارب نے دلہا دلہن کو شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد دونوں کی زندگی میں خوشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا – اور کہا کہ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کی جوڑی کو آنے والی زندگی میں مزید کامیاب اور خوشیاں دکھائے – –
آخر میں مہمانوں کی ایکسیلینسی شادی ہال کے مشہور لاھوری کھانوں سے کی گئ
