
لندن عارف چودھری
جس میں راجہ حفیظ بابر – شہباز سانول – حافظ راجہ یعقوب نے عشق حقیقی و مجازی کے اشعار ترنم سے گا کر حاضرین کو محفوظ کیا گڑے کی تال اور سازینے کی دھن جب فضاؤں میں بکھری تو اس نے پورے ہال کے ماحول کو رنگین بنا دیا پوٹھواری اشعار سے دلی لگاؤ رکھنے والے شائقین برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے داد دیے بغیر نہ رہ سکے -مہمان خصوصی راجہ حق نواز جانباز تھے -راجہ نعیم – راجہ شہباز – حبیب اللہ خان – محمد اسامہ خالد کی خصوصی شرکت -نظامت کے فرائض راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی نے ادا کئے – دوسرے شرکت کرنے والوں میں کونسلر چودھری آفتاب حسین – راجہ عبادت علی -محمود جنجوعہ-راجہ فیاض -سردار طارق-چودھری شہزاد -سردار عابد-سردار طارق -سردار ضیاء- خالد خالق -راجہ ظہور الحق شامل تھے -پروگرام کے میزبان سددار آفتاب خان کا کہنا تھا کہ ھم اپنی ماں بولی پھوٹواری زبان کو فروغ دینے کے ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اس کے ساتھ لگاؤ کی ترغیب دے رھے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے بسنے والی کمیونٹی کے لئے پوٹھواری اشعار کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کا مادری زبان سے ناطہ جڑا رہے اس کے ساتھ دیار غیر میں ایک دوسرے کے ساتھ میل جول کا موقع بھی ملتا ھے – برطانیہ کے مشہور پوٹھواری شاعر اور منتظم راجہ مسعود عالم شامی اور راجہ طارق ربانی نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر میزبان سردار آفتاب خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی محفلوں کے انعقاد کا مقصد اپنی مادری زبان کو فروغ دینا اور برطانیہ میں ھماری نئ نسل کو اس سے قربت رکھنے کا باعث ہوں
خطہ پوٹھوار کی برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی اپنی مادری زبان سے نوجوان نسل کا ناطہ جوڑے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرنے میں پیش پیش ہے
