ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل کی بنیاد تین دہائیوں سے زائد رکھنے کا مقصد والد محترم کے حکم کی تعمیل ہے انہوں نے مجھے اسلامی تعلیم کے لیے سعودی عرب بھیجا

Spread the love

لندن عارف چودھری

اور حکم دیا کہ چونکہ فیصل آباد میں جس علاقہ میں ہم رہائش پذیر ہیں وہ ایک پسماندہ علاقہ ہے وہاں کی بچیاں روزگار کے سلسلہ میں ہوزریوں میں کام کرتی تھیں والد کی خواہش تھی کہ وہ غلط راستے پہ نہ چل پڑیں انہوں نے حکم دیا کہ بچیوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کا بیڑا اٹھایا انکا مزید کہنا تھا کہ ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل میں بچیوں کی تعلیم کے تمام اخراجات ادارہ خود برداشت کرتا ہے اب ہم نے زمین خرید کر ادارے کی نئ عمارت تیار کر رہے ہیں مالی مسائل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہے لیکن اللہ تعالیٰ ضرور مدد فرمائے گا اور جلد نئ عمارت بھی مکمل ہو گی ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے محبین متوسلین مریدین اور خلفاء کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی مالی و اخلاقی مدد سے ادارہ نورالاسلام انٹرنیشنل مشکل ترین مالی حالات کے باوجود بھی اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی منزل کی رواں دواں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں