
آشٹن۔ عارف چودھری
ملی نغموں اور بچوں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف نے کہا کہ چشن آزادی کی تقریب میں خواتین و بچوں نے بھرپور شرکت کی ۔ پاکستان حاصل کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو دلی خراج عقیدت جنکی قربانیوں سے ہم آج آزادی سے پاکستان میں سانس لینے کے ساتھ ہر طرح سے آزاد رہ رہے ہیں ۔مئیر شبلی عالم نے کہا کہ جشن آزادی منانے سے ہماری نوجوان نسل کو پتہ چلتا ہے کہ ہمارے آباؤاجداد کا تعلق کہاں سے ہے ۔خوش آمدید گروپ کی رضا کار عائشہ نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان منا کر دلی خوشی ہوئ۔ نگینہ عمران نے کہا کہ خوش آمدید کی بانی مسز ابراہیم مرحومہ نے چھبیس برس پہلے جشن آزادی پاکستان منانے کا آغاز کیا تھا ہمیں دلی خوشی ہے کہ ہم نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔مسز منظور ملک نے کہا کہ مسز ابراہیم مرحومہ کی یاد تازہ کرنے کے لیے ہم جشن آزادی پاکستان کو تواتر سے ہر سال منا رہے ہیں ۔شاہین عارف -نورین شہزاد -اور شمائلہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش آمدید گروپ خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ مذہبی و دیگر تہوارمنانے میں پیش پیش ہے ہم خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔پاکستان سے برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لیے آئ ظلحہ ہما نے کہا کہ پہلی بار جشن آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت پر اچھا لگ رہا ہے پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں مادر وطن کے ساتھ جڑی ہوئ ہے ۔
خوش آمدید گروپ خواتین کی فلاح و بہبود کے ساتھ بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے تہوار منانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جس سے کمیونٹی کے اندر بے حد پذیرائی حاصل ہے
