
مانچسٹر عارف چودھری
ہال ہی میں تعینات ہونے والے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسلر شوکت علی -کونسلر رب نواز – کونسلر آفتاب رزاق – سید سجاد حیدر شاہ چیف ایگزیگٹیو شاہ پراپرٹی – سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید – کونسلر عائزہ رشید -کونسلر چودھری محمد ارشد – سینئر ڈاکٹر ساجد لطیف کے برخودار کاروباری شخصیت بلال ساجد نے اپنے اپنے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے کمیونٹی کو درپیش مسائل شامل تھے خصوصی طور پر پاسپورٹ کی اپوائنٹمنٹ میں مشکلات شامل تھیں – اور ممختلف تجاویز پیش کیں – قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے یقین دلایا کہ اگلے ہفتے سے پاسپورٹس کی Appointment کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ قونصلیٹ کا ہر ڈیپارٹمنٹ اپنا اپنا کام اچھے طریقے سے انجام دے رھا ھے پھر بھی اگر کمیونٹی کو کوئ مسئلہ ھو تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتا ھے – عوامی نمائندوں نے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ امید ھے کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران کمیونٹی سے مکمل رابطہ رکھیں گے – ھمارا مکمل تعاون انکے ساتھ ہے
