پاکستانی قونصلیٹ جنرل مانچسٹر نے نئے قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے چارج سنبھال لیا اور اپنی سفارتی ذمہ داریوں سنبھالتے ہی سب سے پہلے دن مانچسٹر کےصحافیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات

Spread the love


مانچسٹر علامہ عظیم جی /عارف چودھری

ملاقات میں گفتگو کی انھوں نے مانچسٹر میں ان قبل سے تعینات قونسل جنرل طارق وزیر کی خدمات کو سراہا اور یوم آزادی معرکہ حق کی تقریب پر اوورسیز پاکستانیوں کا جوش جزبہ قابل ستائش تھا جس سے وہ بھت متاثر ھوئے# اس موقع پر نئے قونصل جنرل امتیازفیروزگوندل نے کہا کہ
اپنے تعیناتی کے دور میں پاکستان اور برطانیہ میں رہنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو ترجیع دیں گے اور اس سلسلے میں صحافیوں کو اپنی معاونت کے لیے ہمیشہ مشاورت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پہلی تعارفی تقریب میں معزز صحافیوں نے جن کمیونٹی مسائل کا تذکرہ کیا ہے وہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اپنی بھرپور کوشش بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا عملہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے اور ان میں جذبہ حب الوطنی کو مزید اجاگر کرنے کے لیے احسن اقدامات کریں گے اس موقع کے اوپر سینیئر صحافیوں کے علاوہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترمہ مصباح نورین کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری
اویس حسین فاروقی بھی موجود تھے قونسل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے تمام صحافیوں کے ساتھ الگ الگ مصافحہ کیا اور تمام صحافیوں نے انہیں مانچسٹر میں خیر مقدم کہتے ہوئے اپنا تعارف اور بھرپور تعاون کا اعادہ کیا- اس موقع پرمعزز صحافیوں میں چودھری عارف پندھیر چوہدری- زاھد نور –
وسیم احمد عبد الرحمن خان چودھری محمد اسحاق طلعت گوندل – شیخ اعجاز افضل غلام مصطفی مغل -شیخ ابرار حسین -۷ہارون مرزا- تاثیر چودری -سید ہارون شاہ -عامر
خان -فرزانہ افضل -محمود اصغر چودری سمیرا اشرف -ندیم طاہر – آصف مغل – ودیگر شامل تھے اختتام پر علامہ عظیم جی نے دعا کرائی قونصل جنرل امتیازفیروزگوندل کی طرف سے چائے وغیرہ سے تواضح کیبورڈ تصاویر بنوائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں