
لندن عارف چودھری
۔ کیک بھی کاٹا گیا – ملی نغمے بھی گائے گئے – مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی ، کونسلر ثمینہ ظہیر،حمیرا جہانگیر ،روچڈیل کونسل میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ناظم ودیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ کمیونٹی کی بھرپور شرکت ۔ مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ چشن آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت پر فخر محسوس کرتی ہوں روچڈیل میں بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق مثالی ہے۔ پاکیزہ گروپ کی روح رواں رضیہ شمیم نے کہا کہ جشن آزادی پاکستان کی تقریب خواتین کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی میں مئیر جینٹ ایمزلی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے خصوصی طور پر تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔ناظم نے پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد پیش کی ۔کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ روچڈیل میں جشن آزادی پاکستان کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے آج پاکیزہ وویمن گروپ نے اسکا انعقاد کیا جس پر میں تمام کو جشن آزادی پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔امتیاز کا کہنا تھا کہ آجکی تقریب کا انعقاد بالخصوص خواتین نے کیا ہے میں جشن آزادی پاکستان پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے ساتھ عروج عطا فرمائے آمین ۔تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی جشن آزادی پاکستان پر کمیونٹی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین الثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا ۔
روچڈیل میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی شرکت باہمی اتحاد و اتفاق و ہم آہنگی کی زندہ مثال ہے
