
مانچسٹر عارف چودھری
اس موقع پر کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محترمہ مصباح نورین بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے طریقۂ کار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قونصل جنرل امتیاز گوندل نے بڑے انکسار کے ساتھ کمیونٹی کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ اپنے دورِ تعیناتی میں وہ بھرپور کوشش کریں گے، اور قونصلیٹ کے دروازے ہر اُس شخص کے لیے کھلے ہیں جو کسی بھی مسئلے پر بات کرنا چاہے۔ محترمہ مصباح نورین نے بھی کمیونٹی کے مسائل، خصوصاً اپائنٹمنٹس اور دیگر امور کے حل کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کمیونٹی کو یکجا کرنے اور پاکستان کا اصل اور مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔
