
مانچسٹر عارف چودھری
تقریب میں شریک اہم شخصیات میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، ایم پی یاسمین قریشی، سابق لارڈ میئر یاسمین ڈار، سی ای او ڈی ایم ڈیجیٹل ڈاکٹر لیاقت ملک، چودھری ذمرد، رضیہ چودھری، عالیہ ہاشمی، پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل، کونسلر عباد چوہان، کونسلر نائلہ شریف – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی، احسن چودھری اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین – قازقستان کے اعزازی کونسل سابق لارڈ مئیر کونسلر عابد چوہان – ندیم خان – ظہیر کائرہ -شامل تھے۔ اس کے علاوہ شہر بھر سے مختلف سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافی برادری کی اہم شخصیات نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔
تقریب کی نقابت کے فرائض عدیل چودھری اور شعیب گجر نے بخوبی انجام دیے، جبکہ میزبان رضوان نصیر مرالہ نے توفیق بٹ کی خدمات اور شخصیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ توفیق بٹ صاحب کی میزبانی کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توفیق بٹ صاحب نہ صرف ایک قابل محبت شخصیت ہیں بلکہ وہ ایک استاد بھی ہیں، اور پاکستان میں صحافت کی ترویج میں ان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔
توفیق بٹ صاحب نے تقریب کے دوران اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چودھری رضوان نصیر مرالہ اور مانچسٹر میں رہنے والی کمیونٹی کے دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیشہ انہیں عزت اور محبت سے نوازا۔
مقررین میں افضل خان، یاسمین قریشی، یاسمین ڈار اور دیگر نے صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، اور اگر یہ پیشہ مظلوم کے حقوق کی آواز بن جائے تو اس کا اصل مقصد پورا ہوتا ہے۔
آخر میں شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تقریب کی کامیابی اور توفیق بٹ کی خدمات کی تعریف کی۔
