پاکستان سے آئے جمعیت علمائے پاکستان کی مرکزی راہنما سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت فرخ کھوکھر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
مہمان خصوصی کا دھوم دھام سے استقبال کیا گیا – شرکت کرنے والوں میں سید عرفان گیلانی – سابق مئیر بلیک برن کونسل راجہ افتخار حسین – چودھری عابد – سجاد محمود – چودھری یاسر محمود – چودھری جاوید – راجہ منیر ہیلی فیکس – راجہ ساجد اولڈھم – راجہ رفعت -طاھر محمود – عارف مقصود کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرخ کھوکھر نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان سے آئے مہمانوں کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر انہیں اتنی عزت افزائی کریں کہ جب وہ واپس جائیں تو یہاں کی حسیں یادیں اپنے ہم وطنوں کو جا کر بتائیں انکا مذید کہنا تھا کہ سماجی رابطوں پہ محض مشہور ہونے کے لیے کسی کی بھی عزت پہ کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے ہمیں بحیثیت انسان اور مسلمان آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چلنا چاہیے جہاں سب کا احترام لازم ہو ۔انہوں نے مہمان نوازی پر میزبان مصطفی مظہر و دیگر ساتھیوں کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ سابق مئیر بلیک برن کونسل راجہ افتخار حسین اور برکی صاحب نے کہا کہ پاکستان سے آئے مہمان ہمارے لیے باعث احترام و عزت ہوتے ہیں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے ساتھ میل جول اور پاکستان کے بارے میں باہمی گفتگو و شنید کر کے اچھا لگا۔ استقبالیہ میں شریک دیگر افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے مہمان چاہے انکا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو ارے لیے باعث احترام ہوتے ہیں انکی مہمان نوازی ہماری اولین زمہ داری ہے ۔ میزبان چوہدری مصطفیٰ مظہر نے پاکستان سے آئے مہمان فرخ کھوکھر و دیگر سرکردہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت قبول کرتے ہوئے استقبالیہ میں شرکت کی ۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی مادر وطن سے آئے مہمانوں کی خاطر تواضع وطن کی مٹی سے دلی لگاؤ کا اظہار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں