ماہ ربیع الاول کے آغاز پر آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کی مناسبت سے دار المنورگھمگول شریف مسجد ڈربی سٹریٹ راچڈیل میں ایمان افروز و روحانی محفل کا انعقاد ۔

Spread the love

راچڈیل عارف چودھری

برمنگھم سے آئے ہوئے علامہ پیر محمد عمران ابدالی- پاکستان سے آئے ہوئے پیر سید غفور حیدر گیلانی – کے علاوہ جید علمائے کرام جن میں – پیر سید کمال حیدر شاہ بخاری – قاری عبد الرؤف نقشبندی ، -، – پیر سید کمال حیدر شاہ ، عمران غوث – کے علاوہ ثناخوانوں نے شرکت کی ۔ عارفانہ کلام پاکستان سے آئے جناب خادم حسین نقشبندی نے پیش کیا – روحانی محفل کے روح رواں خلیفہ الحاج ظفر احمد نقشبندی تھے – محفل کی نقابت الحاج محمد افتخار رضوی نے ادا کی ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ محمد مسعود نقشبندی اور حافظ محمد عاطف محمود کو نصیب ہوا۔ مسجد کے پیش رو امام قاری عبد الرؤف نقشبندی نے امت مسلمہ پر رحمت و کرم اور حاجی صوفی ظفر احمد نقشبندی کے والدین بھائ اور حاجی یعقوب حسین کے والدین اور سسرال کے لیے خصوصی دعا کروائ – راجہ مدثر رزاق نے آقائے کائنات کے جشن ولادت کو ذوق و شوق سے منانے پر زور دیا۔ مسجد انتظامیہ کے روح رواں حاجی ظفر احمد نقشبندی نے کہا کہ نوجوان نعت خواں اور علمائے کرام نے محبت و عقیدت کے ساتھ شرکت کر کے آقائے کائنات سے دلی عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔علامہ پیر محمد عمران ابدالی اور پیر سید غفور حیدر گیلانی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں پاکستان کی نسبت برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی روحانی محافل کا تواتر سے انعقاد کرتی ہے اور آقائے کائنات کے جشن ولادت کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ پورے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ مولانا عرفان چشتی اور الحاج محمد افتخار رضوی و دیگر علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دینے سے ہی زندگی و آخرت میں نجات ہے۔ حاضرین محفل کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ۔

آقائے کائنات کی سوانح حیات انسانیت کے لیے زندگی گزارنے کی اعلیٰ مثال ہے اس پر عمل سے اہل ایمان کے لیے زندگی و آخرت میں نجات ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں