مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ اولڈہم برانچ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں برانچ کے صدر چوہدری محمد رزاق قادری نے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان ، سرپرست اعلیٰ راجہ آفتاب شریف، چوہدری محمد آمین ، چوہدری محمد اکبر نہاڑی ،چوہدری ناصر،محمد اشفاق رکھیالوی، چوہدری محمود ،چوہدری سردار ،راجہ ارشد، چوہدری شہباز قمر ، چوہدری سہیل اکبر،چوہدری محمد حنیف،چوہدری سجاد ،قیصر محمود ،چوہدری محمود ، چوہدری خالد، حاجی اورنگزیب ، حاجی ریاض ،چوہدری ندیم سلیم ،چوہدری خالد، چوہدری ابرار اقبال، چوہدری نواز علی و دیگر کی شرکت۔ مرکزی جنرل سیکریٹری عتیق الرحمان نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قائد میاں نواز شریف کی سوچ و فکر اور نظریے کو لیکر جماعت کی مضبوطی کے لیے قائم کریں گے آزاد کشمیر کے آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے انتخابات جیت کر آزاد کشمیر کے اندر ریکارڈ ترقیاتی و دیگر منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گی ۔ سرپرست اعلیٰ برطانیہ راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران میاں نواز شریف کی سوچ و فکر اور نظریے کو آگے لیکر جائیں گے جس سے مسلم لیگ ن برطانیہ میں مزید مضبوط ہو گی۔نو منتخب سرپرست اعلیٰ اولڈہم برانچ چوہدری عبد المجید نے کہا کہ قائدین کا دلی شکریہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے ذمہ داری سونپی میں برانچ کے صدر و دیگر عہدیداران کے ساتھ مل کر جماعت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری شارون زمان نے مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انکے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اولڈہم اور برطانیہ کی سطح پر جماعت کو مضبوط بنائیں گے۔ نو منتخب صدر چوہدری محمد رزاق قادری نے کہا کہ مرکزی قائدین نے ہم پر اعتماد کیا انکی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور آزاد کشمیر کے اگلے برس ہونے والے عام انتخابات میں بھمبر سے چوہدری طارق فاروق کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ اولڈہم برانچ کے نو منتخب عہدیداران میں صدر چوہدری محمد رزاق قادری ، سینئر نائب صدر محمد اقبال پلجوروی، نائب صدور انیس الرحمٰن ، چوہدری ولید حسین ،سیکرٹری اطلاعات چوہدری احتشام سیکرٹری مالیات محمد شبیر ، اسسٹنٹ سکیرٹریرز عمر شریف،یاسر محمود ، ابرار مجید جبکہ سرپرست اعلیٰ چوہدری عبد المجید ، چئیرمن اورنگزیب کو منتخب کیا گیا ۔

نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی خوشحالی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے بارے مسلم لیگ ن کا اکثریت کے ساتھ ساتھ حکومت میں آنا ناگزیر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں