

لندن عارف چودھری
چودھری اختر ملوانہ کی خصوصی شرکت تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو مئیر محمد عامر کے ہاتھوں شیلڈز دی گئیں اورروایتی پگڑی بھی باندھی گئی ۔پینڈل کونسل کے مئیر محمد عامر ، وارنگٹن کونسل کے ڈپٹی مئیر چودھری صغیر زمان -راجہ زاھد اقبال -حاجی عارف میاں اکرام -راجہ اعجاز – ، و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت -پروگرام کی صدارت میاں اظہر اور راجہ اقبل نے کی ۔ مئیر پینڈل کونسلر محمد عامر نے میزبان چوہدری اختر گرمالہ کو خراج تحسین پیش کیا جو کمیونٹی کے اندر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو پچھلے پانچ برسوں سے ہر سال انہیں تعریفی اسناد و یادگاری شیلڈ سے نوازتے ہیں جس سے انکے اندر آگے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر صارم اور ڈاکٹر حسین نے کہا کہ چوہدری اختر گرمالہ کی طرف سے ہمیں تعریفی اسناد سے نوازنے کی وجہ سے ہمارے اندر آگے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ڈاکٹر اختر نے کہا کہ وہ مقامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں چوہدری اختر گرمالہ کی کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش و فخر ہیں ہمیں تعریفی اسناد سے نوازنے کی وجہ سے ہماری حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔چویدری اختر گرمالہ کے پوتے دانیال اختر نے کہا ہمیں دادا ابو کی کمیونٹی کے لیے خدمات پر فخر ہے ۔ڈپٹی مئیر وارنگٹن کونسلر چودھری صغیر زمان – نے بھی میزبان کی کمیونٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ چوہدری اختر ملوانہ نے کہا کہ پگڑی باندھنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان کے دیہی علاقوں میں اسے پہنانے کا مقصد عزت و احترام ہے ۔میزبان چوہدری اختر گرمالہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کمیونٹی میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے افراد کو تعریفی اسناد سے نوازنے کے ساتھ نوجوان نسل کی بھی حوصلہ افزائی کروں میری ان کاوشوں کو کامیابی سے ہمکنار کر نے میں اہل خانہ کی ہر طرح سے مدد معاونت ہے جس سے مجھے توانائی ملتی ہے ۔کونسلر اظہر علی – راجہ زاھد اقبال نے کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو ہر سال چودھری اختر گرمالہ کی جانب سے انکی خدمات پر اعزاز دینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا -آخر میں سینئر صحافیوں عارف چودھری اور مصطفی مغل کو بھی چودھری اختر گر مالہ کی جانب سے چودھری اختر ملوانہ اور مئیر محمد عامر نے پگڑیاں پہنائ
شرکائے تقریب نے چوہدری اختر گرمالہ کی کمیونٹی خدمات کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے بزرگ ہمارے لیے سرمایہ حیات ہیں جنہوں نے خاندانی روایات کو زندہ رکھا ہوا ہے
