پاکستان جرنلسٹ یونین آف یوکے کا ماہانہ اجلاس مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ھوا جسکی صدارت یونین کے صدر مظہر بخاری نے کی

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری

جبکہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل چوہدری الطاف شاھد سدھو۔ سینئر نائب صدر ثمینہ خان ۔ نائب صدر حسن رضا ۔ چیف آرگنائزر سید فرحت عباس ۔ فنانس سیکرٹری سید قیصر بخاری ۔ سیکرٹری مذہبی امور مظہر کاظمی ۔ سیکرٹری انٹر ٹینمنٹ محبوب احمد -محمد ضیالحق ایونٹ مینجر اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ یونین میں چار نئے ممبران نے ممبر شپ حاصل کی نئے شامل ھونے والوں میں مخدوم امجد شاہ۔عبد لحسیب علی۔ عمران اسلم پسوال ۔ شازیب حنیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ھم یونین میں اپنے تمام سینئر ممبران کے شانہ بشانہ چلیں گے اور اپنی تمام تر صلا حیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس میں 15 ستمبر کو ھونے والی سیرت النبی کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئ ۔ اجلاس کے آخر میں صدر مظہر بخاری نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام ساتھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے رہیں گے۔ اجلاس میں میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل چوہدری الطاف شاھد نے سرانجام دئے جبکہ تلاوت کلام پاک کی سعادت چیف آرگنائزر سید فرحت عباس نے حاصل کی۔ تمام ممبران نے سیرت النبی کانفرنس کی کامیابی کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں