
مانچسٹر عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مختلف
کاروبارمیں بنگلہ دیشی و پاکستانیوں نے لوہا منوایا ھے ایسے ھی برطانوی نژاد بنگلہ دیشی بزنس وومن اور جی جی کیش اینڈ کیری یونٹ 3 بلویو ایونیو مانچسٹر کی چیف ایگزیگٹیو آفیسر سبرینہ حسین جو کہ برطانیہ کی کامیاب بزنس وومن مانی جاتی ہے نے تین سال پہلے جی جی کیش اینڈ کیری شروع کی تھی وہ اتنی مقبول ہوئ کہ اسکو بہت بڑی بلڈنگ میں تبدیل کر دیا گیا -کیش اینڈ کیری میں چینی – جاپانی – کورین اور جنوبی ایشیائ حلال فوڈ دستیاب ہے – آج اسکی گرینڈ اوپننگ بینڈ باجے سےکی گئ جس میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائ کمشنر جوباد حوسن – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -سابق ڈپٹی لیڈر مانچسٹر کونسل لطف الرحمن – ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین -چودھری امین کی خصوصی شرکت اور فیتہ بھی کاٹا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا -کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی کاروبار میں برکت کے لئے خصوصی دعا بھی کروائ گئ اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ ہائ کمشنر جوباد حوسن کا کہنا تھا کہ ہمیں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنی والی کارباری شخصیت مسز سبرینہ حسین کو برطانیہ میں کاروبار کی جی کیش اینڈ کیری کو وسیع کرنے پر انکی حوصلہ افزائ کرنی چاہئے اس سے جہاں برطانیہ جیسے معاشرے میں عزت کا مقام ملتا ھے وہاں زر مبادلہ کی صورت میں بنگلہ دیش کی معثیت کو بھی فائدہ پہنچتا ھے اور ھمیں سبرین حسین جیسی بزنس وومن پر فخر ھے – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے سبرینہ حسین اور انکی فیملی کو جی جی کیش اینڈ کیری کی گرینڈ اوپننگ پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مانچسٹر میں اچھی اور معیاری کیش اینڈ کیری سے مقامی کمیونٹی کو بہت فائدہ ھو گا – گریٹر مانچسٹر کے ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین نے بھی جی جی کیش اینڈ کیری کی چیف ایگزیگٹیو سبرین حسین کو مبارکباد دی – شاپنگ کے لئے آنے والوں نے بھی سبرینہ حسین کو جی جی کیش اینڈ کیری کھولنے کو خوش آئند قرار دیا – مطلوب الحسن اور فیملی کے دوسرے افراد نے کہا کہ ھماری کیش اینڈ کیری سے کمیونٹی کو معیاری اور مناسب قیمت پر فوڈ دستیاب ھو گا – آخر میں جی جی کیش اینڈ کیری کی سی ای او سبرینہ حسین اور رابی احسن – علیشہ احسن نے مہمانان خصوصی اور تمام کمیونٹی جنہوں نے آج جی جی کیش اینڈ کیری کی گرینڈ اوپننگ میں شرکت کی انکا شکریہ ادا کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں چینی – جاپانی – کورین اور جنوبی ایشیائ فوڈ حلال اعلیٰ معیار اور مناسب قیمتوں پر دستیاب ھو گا – اور ھمارے ہاں کام کرنے والے ارسلان – سائکوٹ – سام -فرینکی – معروف دین -سینا مصطفی – سہیل چودھری – اسراق – زاہدول – نبیل – مائزہ فضل -فیضان صدیقی – ایمن اور آریان کبیر کمیونٹی کو بہتر سروس فراہم کریں گے – سبرینہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ میری کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میری ماں باپ کی دعائیں شامل ہیں – آخر میں مہمانوں کی تواضع ایشیائ کھانوں سے کی گئ
