آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے 1500 ویں جشن ولادت کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد

Spread the love

مکہ مسجد بولٹن میں آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے 1500 ویں جشن ولادت کی مناسبت سے اہل ایمان کی ارواح کو جلا بخشنے کے لیے شیخ خواجہ صوفی محمد اصغر اور شیخ صاحبزادہ صوفی ریاض احمد کی سرپرستی میں روحانی محفل کا انعقاد


لندن عارف چودھری

۔ جید علمائے کرام و مشائخ جن میں علامہ محمود احمد قادری ،مفتی اسلم خان نقشبندی ،علامہ نواز بشیر جلالی ،علامہ سید شعیب علامہ عبد الرسول الواری کی خصوصی شرکت اور آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سوانح حیات کا احاطہ کر کے عالم اقوام کورنگ و نسل مذہب ذات پات سے بالاتر ہو کر امن محبت بھائ چارے کا درس دیا ۔ آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت کے پھول عثمان عبید قادری نے محبت و عقیدت کے ساتھ پیش کیے جبکہ تلاوت کلام پاک کا شرف قاری کامران مسعودی کو نصیب ہوا ۔ شیخ حضرت خواجہ صوفی محمد اسلم مرحوم کی دینی خدمات اور انکے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔حضرت خواجہ صوفی مشتاق حسین مرحوم کی چوتھی برسی پر انکی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کے لیے خصوصی دعا کی گئ ۔شیخ خواجہ صوفی محمد اصغر نے کہا کہ آج سے پندرہ سو برس پہلے آقائے کائنات دنیا میں تشریف اس وقت دنیا میں جاہلیت کا اندھیرا چھایا ہوا تھا ۔ ہمیں اپنے قول و فعل سے ثابت کرنا چاہیے کہ ہم اس نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی امت سے ہیں جنہوں نے امن و محبت بھائ چارے کا درس دیا ۔علامہ نواز بشیر جلالی نے کہا جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم مناؤ اور سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اپناؤ اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے مفتی اسلم خان نے کہا کہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم منانے کا مقصد اجتماعیت اور دنیا کو امن و محبت کا پیغام دینے کا مظہر ہے ہمیں نوجوان نسل اور خود سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم پر عمل کرنا چاہیے اور عالم اقوام کو واضح پیغام دینا چاہیے کہ دنیا امن کو گہوارہ صرف آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے بتائے ہوئے احکامات و راستے پہ چلنے سے ہی مل سکتا ہے ۔

آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 ویں جشن ولادت میں شریک اہل ایمان نے کہا کہ اگر ہم سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پرخود علم کریں اور نوجوان نسل کو اسکا درس دیں تو تب ہی عالم اقوام میں امن و محبت بھائ چارے کو قائم کر سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں