برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری سعید نے پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت اور پاکستان میں قائم رفاعی تنظیم فرشتہ کے چئیرمن طارق فرشتہ کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
گریٹر مانچسٹر کی سرکردہ شخصیات جن میں پی ٹی آئ برطانیہ کی کے سابق صدر رانا عبد الستار ، محمد جمیل،طاہر محمود ، غلام ربانی – ڈاکٹر محمد قاسم – ڈاکٹر شفقت – وینیکس ٹیکسٹائل کے سی ای او محمود – اعجاز بسرا – حاجی عبد الغفار ،چوہدری نصیر ساہیوالی ،ڈاکٹر امجد – ارائیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری طارق و دیگر کی شرکت ۔ نواب ریسٹورنٹ کی ڈائریکٹر شعیب تاج – ارباب خان – پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – لال قلعہ گروپ کے چیئرمین چودھری مسرت – ولڈ وائڈ کیش اینڈ کیری کے سی ای او چودھری پرویز عالم – شامل تھے – اس موقع پر مہمان خصوصی طارق فرشتہ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں ابھی کئ منازل طے کرنی ہیں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین زرخیز ہے اگر حکومت اپنے معاملات درست کر لےتو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے پاکستان میں بہت قابل و ذہین لوگ رہتے ہیں برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ۔ ہارٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر امجد خان نے کہا پاکستان سے آئے معزز مہمان سے ملکر اچھا لگا۔ صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی عبد الغفار نے کہا ہم پاکستان میں اکٹھے تعلیم حاصل کرتے تھے طارق فرشتہ نیک سیرت شخصیت ہیں اور رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ راچڈیل مساجد کونسل کے سیکرٹری جنرل طاہر محمود نے کہا دوست احباب سے ملکر ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا جس سے ہم بہتر طریقے سے کمیونٹی کے لیے کام کر سکتے ہیں ۔ کاروباری اور مزہبی شخصیت چوہدری نصیر ساہیوالی نے میزبان کو خوبصورت تقریب کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ۔ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ فرشتہ رفاعی تنظیم ضرورت مندوں کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبد الستار ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں رفاعی کاموں میں طارق فرشتہ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بزنس مین محمد جمیل اور دوسروں نے کہا کہ اس طرح میل جول سے ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور مدد کرنے میں معاونت حاصل ہوتی ہے ۔ میزبان چوہدری سعید نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طارق فرشتہ نام کی طرح اپنی ذات میں بھی ایک فرشتہ صفت انسان ہیں ساہیوال میں تعلیم کے میدان و دیگر رفاعی کاموں میں انکی خدمات قابل ستائش و فخر ہیں ۔ مہمانوں کو تواضع چودھری سعید کی اہلیہ محترمہ کے بنائے ہوئے مزیدار لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں