تقریب میں برطانیہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ سے شخصیات کی خصوصی شرکت
صاحبزادہ علامہ طاہر بغدادی اور انتظامیہ کمیٹی اور اہل محلہ کی طرف سے بہترین انتظامات

مانچسٹر عارف چودھری
برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر کے تاریخی ٹاؤن اولڈہم کی بلال جامع مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کے سلسلہ میں عظیم الشان جلسہ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا جلس کی سرپرستی و میزبانی برطانیہ کے عظیم عالم دین اور بلال مسجد کے امام و خطیب صاحبزادہ علامہ محمد طاہر بغدادی اور مسجد کمیٹی کے اراکین کررہے تھے ۔
پہلی نشست میں تلاوت کی سعادت حافظ محمد دانیال ، حافظ محمد عبیر اور نعت خوانی کی سعادت حاجی محمد یاسین، حاجی منیر احمد اور علی شان چشتی نے حاصل کی۔
دوسری نشست میں ساؤتھ افریقہ سے آئے ہوئے نامور قاری شوکت علی مصطفوی نے تلاوت قرآن مجید اور بحضور سرور کونین مدح سرائی کرکے ماحول کو پرکیف بنادیا ، میرپور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے نامور ثناء خوان عمران شہزاد مدنی نے اپنے مخصوص انداز میں نعت خوانی کی – خانوادہ ڈھانگری شریف
کے چشم و چراغ اور صفة الاسلام بریڈ فورڈ کے منتظم شیخ اسرار الحق اویسی نے انگریزی زبان میں محبتِ رسول پر خوبصورت خطاب کیا جسے بہت پسند کیا گیا ، مانچسٹر مسلم کالج کے شیخ الحدیث اور کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر پیر سید ریاض حسین شاہ نے میلاد النبی اور عقیدہ ختم نبوت پر جامع خطاب کیا جسے تمام علماء اور شرکاء نے سراہا اور فضا نعرہ ہائے تکبیر و رسالت ، سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھی۔
صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے کہا کہ ہم 15سو سالہ جشن ولادت مصطفٰی کا اہتمام کرکے مسلم کمیونٹی اور نسل نو کی تعلیم و تربیت کا اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں تاکہ برطانیہ میں بھی مقیم مسلم کمیونٹی اپنی عظیم روایات کو قائم کرتے ہوئے خدمتِ دین اور خدمتِ خلق میں نمایاں نظر آئے ۔
جلسے کی صدارت کرتے ہوئے اولڈھم مساجد کونسل کے بانی و چیئرمین مولانا قاری سید عبدالشکور قادری نے کہا میلاد النبی یہ عظیم الشان اجتماع برطانوی مسلم کمیونٹی میں فروغِ عشق رسول کے ساتھ ساتھ
اتحاد و اتفاق کی فضاء بھئ قائم کرے گا ۔ جلسے کی نگرانی کرتے ہوئے مولانا مفتی محمد اعظم نقشبندی نے کہا میلاد النبی کی اس مجلس میں ہم یہ پیغام دے ر ہے ہیں کہ ہم میلاد النبی منائیں گے اور سیرت النبی اپنائیں گے جلسے میں
مولانا محمد دین چشتی ،
قاری فضیل احمد سیالوی،
مولانا فیصل یعقوب ،حافظ امیر حسین نقشبندی،
حافظ ضیاء الحق، حافظ محمد حبیب صدیقی ، سید حسن عباس شاہ گیلانی، سید طالب حسین شاہ گیلانی،
حافظ محمد ارشد، حافظ غلام فرید،
حافظ نور محمد جماعتی، حاجی محمد ارشد، مصباح الدین سیفی، قمر زمان
عطاری، حافظ محمد سلمان سیالوی،
حاجی الطاف حسین،
حاجی عبدالمجيد قادری ، حاجی ناصر محمود، راجہ عبد المعروف حاجی محمد سلیم کے ساتھ ساتھ اولڈہم اور گرد ونواح کی تمام مساجد کے متعلقین اور غلامان مصطفٰی نے خصوصی شرکت کی ۔
اولڈہم بھر سے کثیر تعداد میں خواتین بھی اس مجلس میں شریک ہوئیں جن کے لئے سیدہ فاطمہ زہراء سینٹر میں انتظام کیا گیا تھا ۔ یہ پروگرام بلال جامع مسجد یوٹیوب چینل کے ذریعے براہ راست نشر کیا جارہا تھا ۔
اختتام پر سید ساریہ حسن شاہ گیلانی نے خوبصورت انداز میں درود و سلام پیش کیا اور اختتامی دعا کی گئی ۔
تمام شرکاء کے لئے ضیافتِ میلاد کا خصوصی اہتمام کیا گیا اور
بلال مسجد اولڈہم کی بیرونی عمارت کو کشمیری باربر شاپ کے وقاص احمد کی طرف سے خوبصورت رنگوں کی لائٹوں سے سجایا گیا تھا ۔
جلسہ کے جملہ انتظامی امور اہل علاقہ کے بھرپور تعاون سے حاجی محمد اسلم،
حاجی عبدالغفور ، قاسم مسعود ، ساجد حنیف، حاجی وسیم اقبال،محمد ذیشان، ضیاء محی الدین، حاجی ندیم اقبال، حاجی سلیمان،
محمد زبیر ،سوداگر حسین، حاجی شاہد محمود، آزاد حسین، زبیر اشرف، حاجی صغیر احمد، راجہ عثمان ،اشفاق حسین
حافظ راجہ طیب اور جابر عرفان سرانجام دیئے ۔
