







( صابرہ ناہيد بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک )
۔ قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل سے اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک کے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے خصوصی ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت سرپرست اعلی شہزاد مرزا نے کی۔
قونصل جنرل نے اردو گلوبل ٹیم کو خوشآمدید کہا ۔ ٹیم کی طرف سے قونصل جنرل کی خدمت میں پھول پیش کئے گئے
شہزاد مرزا نے قونصل جنرل کو بتایا کہ کس طرح اردو گلوبل نیٹ ورک، اوپن کچن، یو جی آرٹ اینڈ کلچر، اور یو جی ویمنز ونگز برطانیہ میں رہتے ہوئے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں اس موقع پر شیزاد مرزا اور آرٹ اینڈ کلچرکی صدر صابرہ ناہید نے اوپن کچن ،آرٹ اینڈ کلچر اور ویمن ونگ کی کارکردگی سے قونصل جنرل کا مطلع کیا ۔ اس موقع قونصل جنرل نے بتایا کہ اوپن کچن اور آردو گلوبل کی مثبت اور عمدہ کاکردگی سے وہ پاکستان ہی سے واقف تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف قونصلیٹ بلکہ ذاتی حیثیت سے بھی اوپن کچن کی ہر ممکن خدمت کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اوپن کچن کا دورہ کرنا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ آرٹ اینڈ کلچر کے کام سے بہت متاثر ہوئے اور جلد ہی وہ قونصلیٹ میں پاکستانی کلچر کا سٹال لگانے اور ٹیبلو پیش کرنے والے بچوں میں تعریفی اسناد پیش کریں گے۔ صابرہ ناہید نے انھیں آگاہ کیا کہ ہر سال آرٹ اینڈ کلچر خواتین کے 5 ٹرپ لے کر جاتی ہے تاکہ خواتین اپنی پریشانیوں کو بھول کر خوشی کے کچھ لمحات گزار سکیں اور ویمن ونگ خواتین کے لئے اسلامی تقریبات کا اہتمام بھی کرتی ہیں جس کی راہنمائی شبنم مرزا اور صدر شبانہ اقبال کرتی ہیں ۔
وفد میں شامل نمایاں شخصیات میں صدر یو جی آرٹ اینڈ کلچر صابرہ ناہید چوہدری، ڈائریکٹر اردو گلوبل نغمانہ کنول شیخ، ڈائریکٹر اردو گلوبل چوہدری عبدالرّفیق، ڈائریکٹر اردو گلوبل سید سجاد حیدر کاظمی، صدر یو جی ویمنز ونگز شبانہ اقبال، نائب صدر تنزیلہ ضیاء، میڈیا رپورٹر صوفیہ مغل ، اوپن کچن فوڈ بینک کے منیجر محی الدین چیمہ، اوپن کچن کے سینئر نائب صدر حاجی شبیر احمد، بہترین ۔
۔والنٹیئر صحبت علی، شامل تھے۔ قونصلیٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے چائے کا اہتمام بھی کیا۔
