وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جنگیں ہوئیں، اربوں ڈالرخرچ ہوئے، جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔

Spread the love

لندن : عارف چودھری

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں،ہمیں ساتھ رہناہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اشعار بھی سنائے۔

پاکستان نے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، اب کسی حملے سے پہلے بھارت سو بار سوچے گا، وزیر اعظم
برطانیہ کے دورے پر لندن میں 4 دن قیام کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے ۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں