پاکستانی نثراد نوجوان باکسر محمد علی کا انڈیا کے پاکستان اندر باسی کے ساتھ WBC ASIA WELTERWEIGHT TITLE کے ساتھ ھفتہ 4اکتوبر کو مانچسٹر میں بڑا مقابلہ ھو رھا ھے

Spread the love


لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی پاکستانیوں نے مختلف شعبوں کی طرح سپورٹس میں بھی اپنی محنت اور کارکردگی سے اپنا لوہا منوا رھے ہیں ایسے ہی پاکستان کے شہر لیہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت زاھد کے برخوردار پاکستانی نثراد برطانوی محمد علی نے زیابیطس (DIABETIC ) کے مریض ہوتے ہوئے دنیا کے پہلے باکسر ہیں جنہوں نے آج تک 15 باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا اور سب میں فتح یاب ھوئے – اور اب 4اکتوبر 2025 بروز ھفتہ رات کو WBC ایشیا ولٹر ویٹ ٹائیٹل کے لئے انڈیا کے اندر باسی کے ساتھ باکسنگ کے بڑے مقابلے میں مانچسٹر برطانیہ میں حصہ لے رہے ہیں – آج میڈیا سے پریس کانفرنس کے بعد برطانیہ کے سینئر صحافی و اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اس اہم مقابلے میںُ اپنے مخالف پاکستان اندر جیت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتوں گا – ان کا مزید کہنا تھا کہ کیرئیر کے شروع میں مجھے بہت مشکلات آئیں لیکن اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور میرے والدین کی دعاؤں سے آج میں اس مقام پر ھوں – اس میں دوسرے دوست احباب کے علاوہ خصوصی طور پر کیلاش کلاتھ لمیٹیڈ کے ڈائریکٹر فہد اشفاق اور برطانیہ کے ایوارڈ یافتہ بزنس میں اسد شمیم نے ھمیشہ میری راہنمائ اور سپورٹ کی ھے – یاد رہے کہ محمد علی باکسر کے آبائ شہر لیہ میں بھی عوام میں بہت جوش خروش پایا جاتا ھے اور جگہ جگہ اس فائٹ کے بورڈ لگے ہوئے ہیں اور فائٹ والے دن لیہ میں بڑی سکرین پر لائیو باکسنگ مقابلے کو دکھایا جا رھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں