مانچسٹر یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا

Spread the love

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کردی
مانچسٹر عارف چودھری
برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔
گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر کے ہیٹن پارک ہیبریو کنگریگیشن سیناگوگ میں اُس وقت افسران کو بلایا گیا جب ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک کار کو شہریوں کو روندتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک شخص پر چاقو سے بھی وار کیا گیا‘، گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے بتایا کہ ’ملزم کو پولیس کی جانب سے گولی مار دی گئی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔برطانوی وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں چاقو حملے کے واقعے پر سخت تشویش ہے انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے مقدس دن ہونے والا چاقو حملہ واقعے کو مزید خوفناک بنا دیتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں