پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی

Spread the love

پاکستان ہائی کمیشن لندن یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لئے پروازیں اس ماہ بحال ہو رہی ہیں۔

لندن عارف چودھری

میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا ہے۔

یہ آخری دستاویز تھی جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کی بحالی کے لیے درکار تھی۔

پی آئی اے کو اس سے قبل برطانیہ میں پروازوں کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری مل چکی ہے۔

پہلے مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی آپریشنز میں شامل کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی سے برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ سے زائد پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کا سفر کرنے میں آسانی اور سہولت میسر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں