نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی آگاہی بارے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love

دی ڈیابیٹک سنٹر THE Diabetic center کے روحِ رواں ڈاکٹر سہیل رانا – ٹی ڈی سی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر اسجد حمید – یو کے چیئرمین مراد علی اور انکی ٹیم نے ماہ نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی آگاہی بارے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

مانچسٹر عارف چودھری

جس میں پاکستان کے نامور گلوکار رفاقت علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ – مقامی کمیونٹی کے لئے خدمات انجام دینے والوں کو خصوصی شیلڈز دی گئیں – دوسرے شرکت کرنے والوں میں کمیونٹی لیڈر آصف رشید بٹ – پراپرٹی ٹائیکون چودھری امجد – پاکستان سے آئے ہوئے اعلیٰ پولیس آفیسر شاھد برولہ – سالیسٹر عمر برولہ – ڈاکٹر طاہرہ نسیم – سامیرہ اشرف – چودھری عبدالکریم – کاروباری شخصیت تنویر نقوی – شامل تھے شرکائے تقریب نے دل کھول کر عطیات دے۔ نظامت کے فرائض داور غزنوی نے انتہائی مہارت سے ادا کیے ۔ چودھری امجد اور آصف رشید بٹ نے کہا کہ ذیا بیطس سنٹر پاکستان بھر میں ذیا بیطس کے مریضوں کا مفت علاج کرنے میں پیش پیش ہے ہم سب کو دل کھول کر عطیات دینے چاہئیں ۔ نامور گلوکار رفاقت علی خان نے کہا کہ انہوں نے خود اسلام آباد انکے ہسپتال جا کر دیکھا ہے ذیا بیطس کے مریضوں کو آگاہی دینے اور اس مرض سے نبٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے بارے بتاتے ہیں اس نیک مقصد کے لیے سب کو مالی معاونت کرنی چاہیے ۔ داور غزنوی نے کہا کہ جو مریض ذیا بیطس میں مبتلا ہیں اور اپنا علاج نہیں کر سکتے ہم انکی مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اس مرض سے نبٹ سکیں ۔ مراد علی نے کہا بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے عطیات دے ہم انکے دلی مشکور ہیں ۔ڈاکٹر سہیل رانا – ڈاکٹر اسجد حمید نے کہا ذیابیطس سنٹر عالمی سطح پر کام کر رہا بالخصوص پاکستان میں ہم چار شیروں میں ذیابیطس کے ان مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہے جو صاحب استعداد نہیں ہیں تاکہ وہ اس مرض سے نبٹ سکیں ہماری طبعی سہولیات عالمی معیار کے عین مطابق ہیں کمیونٹی سے درخواست ہے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ ہم آگے سے بڑھ کر ضرورت مندوں کا مفت علاج معالجہ کر سکیں ۔ شاھد برولہ – محمد شفیق – ڈاکٹر طاہرہ سلیم – اور عطیات جمع کرنے کی تقریب میں شریک دیگر افراد نے بھی ذیا بیطس سنٹر کی کاوشوں کو بے حد سراہا ۔

ذیابیطس سنٹر عالمی سطح اور بالخصوص پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ذیا بیطس کے مرض میں مبتلا افراد کومفت علاج فراہم کرنے میں پیش پیش ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں