مانچسٹر عارف چودھری
جس میں پی ٹی آئ کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق ممبر سندہ اسمبلی شہزاد قریشی – اخلاق احمد وڑائچ – آشی – انم بخاری – نسرین عرف بلو – ممبر ضلع کونسل بھمبر جاوید اقبال – غفور چودھری – شاعرہ نغمانہ کنول – منظور احمد آشٹن – سید سیلمان شاہ – بنارس خان – عامر ارشد – چاچا پاکستانی شامل تھے نظامت کے فرائض روبینہ کے ادا کئے – سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا – تقریب کےمہمان خصوصی سابق وزیر اور کے پی کے ممبر اسمبلئُ فضل الٰہی تھے شرکاء نے عمران خان کی رہائ کا مطالبہ کیا .مہمان خصوصی سابق وزیر خیبرپختونخوا و رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے کہا عمران خان امت مسلمہ کے عظیم راہنما ہیں تارکین وطن پاکستانیوں کی عظمت کو سلام ہمارے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی بہت جلد ہو گی۔رکن صلح کونسل بھمبر چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا ہے انہیں جعلی مقدمات بنا کر جیل میں بند کیا گیا انہیں رہا کرنا چاہیے ۔ آصف رشید بٹ نے کہا کہ قائد عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے ۔۔تحریک انصاف گریٹر مانچسٹر کی صدر روبینہ نے کہا کہ عمران خان کو جیل کے اندر رکھنا زیادتی ہے ۔ نسرین عرف بلونے کہا کہ پاکستانی قوم کے بچوں کا مستقبل ہے اگر آپ باہر نہ نکلے تو آپکی نسلوں کا مستقبل تاریک ہو گا ۔ تقریب میں شریک دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ناحق قید میں رکھا گیا قوم کا مستقبل میں عمران خان ہیں قوم کو انکی رہائ کے لیے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں
