
مانچسٹر عارف چودھری
زندگی اور موت کا کڑوا زائقہ ہر جاندار شئے نے چکھنا ہے – اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی حیات میں خلق خدا کی فلاح و بہبود کے لئے آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر رفاعی کاموں میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں – کہ روح نکل جانے کے بعد بھی انکا نام زندہ رہتا ھے ایسے ہی مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی وکمیونٹی ہر دلعزیز شخصیت اور رائل ٹریول کے بانی – محمد ندیم ماجد – محمد کلیم ماجد -محمد وسیم ماجد کے والد محترمُ چودھری حاجی عبدالمجید جو ساٹھ کی دہائُ میں برطانیہ آئے اور اپنی محنت اور لگن سے ایک ایمپائر کھڑا کر دیا – آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے – انکی وفات پر مانچسٹر کی کمیونٹی بہت سوگوار ہے – انکی نماز جنازہ جامع مسجد چیڈل میں ادا کر دی گئ بعد میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – نماز جنازہ میں کاروباری سیاسی سماجی اور مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت اور مانچسٹر پراپرٹی گروپ کے سی ای او انیل مسرت – نبیل مسرت – رانا عبدالستار -برطانیہ گروپ پراپرٹی کے چیئرمین محمد جمیلُ – ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – سابق لارڈ میئر ز مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر عابد لطیف چوہان – کونسلر شہباز سرور – برٹش مسلم ہیر ٹیج سینٹر کے چیئر پرسن ناصر محمود- محمد اسحاق عزیز – صنم ریسٹورنٹ کے حاجی جاوید اقبال – حاجی عبدالقیوم – سونی – محمد اسحاق عزیز – شہزاد – حاجی شریف مجید – عابد – پاکستان کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – بیرسٹر عامر الیاس – حاجی اعجاز – ورلڈ وائڈ کے زاھد اقبال – چودھری اختر ملوانہ – حافظ حمود الرحمان – بلیک سٹون پراپرٹی کے چودھری طاھر – شامل تھے -مولانا شیخ عبدالغفار نے خصوصی دعا کروائ – انیل مسرت اور نبیل مسرت کا کہنا تھا کہ حاجی عبدالمجید بہت عظیم شخصیت تھے – مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے پس پردہ غرباء اور بے سہاروں کی مدد کرتے تھے – افضل خان – محمد جمیل – ناصر محمود – چودھری ہارون کھٹانہ – جاوید اقبال – اور دوسروں کا کہنا تھا کہ چودھری حاجی عبدالمجید کی کمیونٹی کے لئے بے پناہ خدمات تھیں -جو مدتوں یاد رکھی جائیں گی – ایسے لوگ دنیا میںُ کبھی کبھی آتے ہیں – وہ سماجی شخصیت کے ساتھ کمیونٹی کا قیمتی سرمایہ تھے اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطا کرے – چودھری عبدالمجید کے صاحبزادوں محمد ندیم -محمد کلیم اور محمد وسیم کا کہناتھا کہ وہ ھمارے خاندان کے سربراہ اور قیمتی اثاثہ تھے انکی کمی ھمیشہ محسوس ہوتی رہے گی – ھم اپنے والد محترم کی نماز جنازہ میں شریک تمام دوست احباب اور فیملی ممبران کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں –
چودھری حاجی عبدالمجید کی سماجی کمیونٹی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کرنا اس بات کا ثبوت ھے کہ انہوں نے اپنی حیات میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور ضرورت مندوں کیُ مدد کو اپنی زندگی کا طرہ امتیاز بنایا
