
مانچسٹر۔ عارف چودھری
نائب صدر منتخب ہونے کے بعد قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا میں ایم سی اے کے تمام ممبران کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مجھے 2025/2026 کے لیے نائب صدر منتخب کیا۔ ایم سی اے دنیا کی سب سے پرانی ایسوسی ایشن ھے – میں اپنے ساتھیوں کے اعتماد اور حمایت کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنی کوششوں کو انجمن کی اجتماعی بھلائی کام کرو نگا – اور ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اور ایم سی اے میں مثبت کردار ادا کروں گا
