ممتاز کاروباری شخصیت چودھری سلیم نے راچڈیل میں خواتین کے ڈیزائنر کپڑوں کا سٹو یونیک فیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی لالہ علی اصغر تھے

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ میں پاکستانیوں نے دوسرے شعبوں کی طرح کپڑوں کے فیشن میں بھی بہت نام بنایا ھے اور اپنے کاروبار کرنے پر برطانیہ میں اپنا اور فیملی کا نام روشن کرنے کے ساتھ زر مبادلہ بھجنے پر اپنے ملک پاکستان کی معثیت میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ایسے ہی
ضلع گجرات پاکستان سے تعلق رکھنے والے مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری سلیم نے اپنے ایک اور خواتین کے کپڑوں نئے فیشن بزنس یونیک فیشن کے نام پر یارکشائر سٹریٹ راچڈیل میں گرینڈ اوپننگ کی تقریب کا انعقاد کیا – مہمان خصوصی سینئر سیاستدان – کاروباری شخصیت ایوارڈ یافتہ لالہ علی اصغر نے ریبن کاٹ کر افتتاح کیا – افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں سابق مئیر راچڈیل ذولفقار علی – چودھری غفور – چودھری مشتاق – چودھری شوکت – چودھری جاوید – راجہ رشید خان -خالد چودھری -چودھری غلام – شامل تھے –
اس موقع پر مہمان خصوصی لالہ علی اصغر نے چودھری سلیم کو راچڈیل میں نئے لیڈیز فیشن سٹور
یونیک فیشن کھولنے پر دلی مبارکباد دی – یہاں پر پرفیوم بھی مناسب قیمتوں میں ملیں گے -اور کہا کہ راچڈیل کی کمیونٹی کے لئے ایسے فیشن سٹور کی ضرورت تھی خاص طور پر یہاں پر خواتین کو اعلیٰ معیار کے فیشن والے کپڑے نہائت مناسب قیمت پر دستیاب ہونگے –
چودھری غفور – چودھری جاوید – چودھری شوکت -چودھری مشتاق -راجہ ارشد -خالد محمود چودھری اور دوسروں نے چودھری سلیم کو راچڈیل میں یونیک فیشن کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کہ راچڈیل اور اسکے گردو نواح میں رہنے والوں خصوصی طور پر خواتین کو ایک نئے جدید فیشن اور مناسب قیمت پر کپڑے دستیاب ھو نگے اور ھم تمام کمیونٹی سے کہتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ یونیک فیشن پر ضرور آئیں – کاروباری شخصیت اور یونیک فیشن راچڈیل کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سلیم نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والوں خصوصی طور پر مہمان خصوصی لالہ علی اصغر کا شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ھمارے سٹور میں نئے ڈائزین اور بہت مناسب ھول سیل قیمت پر خواتین کے فیشن کے کپڑے اور پرفیوم دستیاب ھو نگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں