اردو گلوبل اوپن کچن کے 2000 دن مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


قونصل جنرل آف پاکستان عزت مآب امتیاز گوندل نے خصوصی شرکت کی۔

اردو گلوبل اوپن کچن ( صابرہ ناہید مانچسٹر بیورو چیف ) کے روح رواں شہزاد مرزا نے اوپن کچن کے 2000 دن مکمل ہونے پر ایک سادہ سی تقریب کا اہتمام کیا۔
جس میں مانچسٹر کی کاروباری ، سیاسی ، سماجی اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ جس میں قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل ، ڈی ایم انگش چینل کے چیئرمین لیاقے ملک ، سابقہ لارڈ میئر و ایم پی افضل خان ، اہم پی اینڈریو گوون ، ڈپٹی میئر شوکت علی ، سابقہ لارڈ میئر عابد چوہان ، کونسلر احمد علی ۔ کونسلر ڈاکٹر آفتاب اور اکاؤنٹنٹ راسب خان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں ۔

قونصل جنرل امتیاز گوندل نے اوپن کچن کا جائزہ لیا اور شہزاد مرزا اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ کوڈ کے مشکل دور میں اپنی صحت کو خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت کرنا جان جوکھوں کا کام تھا مگر اس کے لئے اوپن کچن کی تمام ٹیم قابل تعریف ہے ۔ انھوں نے کارکنوں میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں اوپن کچن کی خدمات کے صلے میں اعتراف کے طور پر انعام دینے کا بھی کہا جائے گا۔ ایم پی افضل خان اور دیگر نے اوپن کچن کے بانی شہزاد مرزا اور کارکنوں کی خدمت خلق کے جذبے کو سراہا۔ ایم پی اینڈریو گوون نے شہزاد مرزا کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا اور تعریفی سند سے نوازا۔ اس دوران شہزاد مرزا ، صابرہ ناہید اور شعیب خان نے اوپن کچن کا تعارف کرایا اور بتایا کے آرٹ اینڈ کلچر کی طرف سے مشعل عقیل ہر سال 4 سے 5 تفریحی ٹرپ بھی لیکر جاتی ہیں۔ ۔ ویمن ونگ کی صدر شبانہ اقبال کیے کام کو بھی سراہا گیا۔ نظامت کے فرائض چوہدری رفیق نے نبھائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں